اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب سینیٹ کمیٹی اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی میری ٹائم کے اجلاس میں سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب بریفنگ دے رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں ایمبولینس موجود نہ ہونے پر محمد ثاقب کو چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی گاڑی میں اسپتال پہنچایا گیا۔