لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ وقائع نگار) سعودی عرب میں ن لیگ کی ملاقاتوں کے اہم کردار سنیٹر ساجد میر نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کی مرضی سے ہی سابق وزیراعظم نوازشریف نے یمن کے معاملے پر انکار کیاتھا، فیصلہ فرد واحد کا نہیں تھا، سعودی عرب میں ملاقاتوں کے اہم کردار ساجد میر نے تہلکہ خیز انٹرویو میں بتایا کہ فوج یمن بھیجنے سے انکار شریف فیملی کا فیصلہ نہیں تھا ، ساجد میر نے کہا کہ فوج کی مرضی سے ہی نواز شریف نے انکار کیاتھا، ساجد میر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کو حقائق سے آگاہ کردیاگیا، ڈیل کی ضرورت میاں نوازشریف سے زیادہ دوسری جانب سے ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ جاتی امراءمیں ملاقات کرنیوالے فرد کا فوج سے براہ راست تعلق نہیں، صرف نوازشریف نہیں ، دوسرے فریق کو زیادہ پیچھے ہٹنا پڑیگا، ساجد میر نے بتایا کہ حالات خراب کرنیوالے پیچھے ہٹیں تو نوازشریف بھی احمق نہیں ، لاہور(وقائع نگار)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انکی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ضرور ہوئی ہیں تاہم ان ملاقاتوں میں کوئی مبینہ این آراو زیر بحث نہیں آیا ۔ اس وقت ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات ٹکراو کے متحمل نہیں ہیں۔ سعودی عرب سمیت پاکستان سے محبت کرنے والے تمام ممالک اور محب وطن لوگ پاکستان کے حالات پر فکر مند ہیں سب کی یہی خواہش ہے کہ اداروں کے درمیان کشمکش ختم ہو نی چاہیے ۔ معمولی اختلافات ختم ہو نے چاہیے ۔ ٹکراﺅ کی پالیسی کسی کے بھی حق میں نہیں ۔اور یہ ٹکراﺅ کے خاتمے کی خواہش دونوں طرف سے ہونی چاہیے یکطرفہ نہیں۔ سب کو ایک صفحے پر آنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس طریقے سے سپریم کورٹ اور اداروں کے سامنے پیش ہوئے تو کیا یہ اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی ہے؟ اگریکطرفہ طور پر انکے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا جارہا ہوا اور اس پر کوئی آواز اٹھائے، اُس کو آپ ٹکراو کی پالیسی کیسے قراردے سکتے ہیں؟ بلکہ میرے نزدیک ان کے ساتھ یکطرفہ ٹکراو ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ساجدمیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ یواین اومیں بیت المقدس کے ایشو پر اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد سے پریشان ہے ۔ پاکستان نے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اسکی ٹرمپ کو بڑی تکلیف ہے ۔ اس نے خبث باطن کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی امن عالم کے لیے خطرے کا باعث ہیں ۔امریکی امداد ہمارے لیے عذاب بنی رہی۔ اس منحوس امداد نے پاکستان کی سلامتی کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں پاکستان ایندھن بنا ،قربانیاں دیں، جسکو نظر نہیں آتیں اسے اپنی نظریں چیک کرانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اس وقت کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے ، ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر متحدہو نا ہو گا ۔ پاکستان پر عالمی دباﺅ بڑھ رہا ہے ۔ تمام سیاسی و مذہبی قوتوں بشمول ادارو ں کو اہوش کے ناخن لینا ہو نگے ۔ دریں اثنا پروفیسر ساجد میر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے جنرل ر شمیم وائیں کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔ یاد رہے کہ جنرل شمیم پروفیسر ساجد میر کے بھانجے تھے ۔