اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 کے دھرنوں سے خفیہ ادارے کے سربراہ کا براہ راست تعلق تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی سہپیل وڑائچ کی جانب سے لکھے گئے کالم میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے تہلکہ خیز انکشاف کیے ہیں۔سہیل وڑائچ کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے انہیں بتایا ہے کہ 2014 کے دھرنوں سے خفیہ ادارے کے سربراہ کا براہ راست تعلق تھا۔ اس حوالے سے ان کے پاس ٹھوس شواہد بھی آ گئے تھے۔ سہیل وڑائچ کا مزید بتانا ہے کہ نواز شریف کے پاس یہ مبینہ شواہد اب بھی موجود ہیں۔ گفتگو کے دوران نواز شریف نے انہیں مزید بتایا کہ انہوں نے اس تمام معاملے کا پہلے اس لیے انکشاف نہیں کیا کیونکہ تب وہ وزیراعظم تھے۔ بطور وزیراعظم ان پر اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کا دباو تھا۔ تاہم اب ان پر ایسا کوئی دباو نہیں رہا اس لیے وہ ایسے حقائق سامنے لے کر آئیں گے۔