تازہ تر ین

امریکی اخبارنے پھر دعویٰ کردیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پاکستان میں دوسرا اوورسیز فوجی اڈہ تعمیر کررہا ہے جوکہ سٹرٹیجک سمندری راستوں میں اس کی توانائی پروجیکشن صلاحیتوں کے فروغ کا حصہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں معاہدے سے آگاہ دو نامعلوم شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنصیب خلیج عمان کے ایرانی سرحد کی نزدیکی بندرگاہ جیلوانی پر تعمیر کی جارہی ہے رپورٹ کے مطابق جیلوانی بیس کہلوانے والا یہ اڈہ چینی بحریہ اور فضائیہ کے لئے مشترکہ سہولت ہوگا جوکہ چینی تعمیر شدہ گوادر پورٹ سے کچھ فاصلے پر ہوگا رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر گزشتہ سال اٹھارہ دسمبر کو سولہ افراد پر مشتمل چینی فوجی کے ایک گروپ کے جیلوانی کے دورے پر پیش رفت ہوئی جب گروپ نے دس پاکستانی فوجی افسران سے ملاقات کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک بڑا بحری اور فضائی اڈہ تعمیر کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کو علاقے میں رہائش پذیر لوگوں کی بڑی تعداد کو بھی دوسری جگہ آباد کرناپڑیگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain