اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان (آج) جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کرینگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرینگے ۔ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال اور شریف برادران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی گفتگو کرینگے ۔