اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے پیچھے بھارت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نواز شریف کا بڑا بھائی ہے،امریکی دھمکیوں سے ڈرنے کی ضرورت ہے نہ ہی ٹارزن بننے کی، شہباز شریف کیلئے سعودی وزارت خزانہ کا طیارہ آیا تھا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز اور مودی ایک سکے کے دررخ ہیں، بھارت عقل کے ناخن لے ورنہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، نوازشریف کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی، آج کل اندر کے بندوں کو یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ جنرل باجوہ سے میری نہیں بنے گی، تکنیکی طور پر الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا، نواز شریف نے امریکہ کے دباو¿ سے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرائی، ترمیم کرنے والے انوشہ رحمان اور رانا ثناءاللہ تھے، رانا ثناءشیطان اعظم ہے، لیگی حکومت فروری میں ہی کک مارچ ہوجائے گی، اگر بات نظام لپیٹنے تک پہنچ گئی تو جو سلوک ان سے ہوگا وہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔