تازہ تر ین

بلوچستان میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد کے پی اور سندھ میں کیا ہونے والا ہے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پلان کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے بعد کے پی کے اور سندھ اسمبلی توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے، عمران خان اور آصف زرداری کی اسمبلیاں توڑنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والوں میں شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی شامل تھے۔ جمعہ کو عمران خان اور آصف زرداری کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والوں میں شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی شامل تھے، کسی اور پر الزام لگانے سے پہلے اپنی پارٹی کا کردار دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی توڑنے کےلئے آصف زرداری پیسے لگا کر ممبرز کو لوٹا بنا رہے ہیں، عمران خان اور آصف زرداری سینیٹ اور جنرل الیکشن سے خوفزدہ ہیں، عمران خان اور زرداری ہارنے کے خوف سے اسمبلیوں اور الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، پلان کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے بعد کے پی کے اور سندھ اسمبلی توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے، عمران خان اور آصف علی زرداری کی اسمبلیاں توڑنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔کراچی میں بہتر انتخابی نتائج کے لیے کارکنوں کو متحرک کیا جائے اور عوام کے ساتھ رابطوں کو فعال بنایا جائے۔عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی میاں نواز شریف ہیں۔عمران خان ،زرداری اور شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔2018کے انتخابات میں قوم ان مفاد پرست سیاستدانوں کو مسترد کردے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کومسلم لیگ (ن) کراچی دویڑن کے صدر سید منور رضا ،جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر اوراقلیتی ونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کھیل داس کوہستانی سے ملاقات میں کیا۔مسلم لیگی رہنماو¿ں نے وفاقی وزیرکو پارٹی کے تنظیمی امور اور سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے کارکنوںکو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کراچی میں قیام امن شہر قائد کے باسیوں کے لیے نواز شریف کا تحفہ ہے، وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ٹویٹ ہماری عزت نفس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اور ہمارے قومی وقار کے منافی ہے، ٹرمپ کا یہ بیان ہماری شناخت پر طمانچہ ہے، سیاسی و عسکری قیدتوں کو ایک پیج پر رہ کر اس کا بہت سوچ سمجھ کر خوداری اور سمجھداری کیساتھ جواب دینا ہوگا،ملک کی بقاءکیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے، عوام انتخابات میں اپنا فیصلہ خود سنائیں گے، 2013ءکے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، نواز شریف کی قیادت میں ٹھوس اقدامات سے بہتری آئی، 2014ءسے صنعتوں کی لوڈشیڈنگ صفر تھی، 2013ءکے مقابلے میں ملک کی معاشی ترقی سب کے سامنے ہے، 2013ءمیں حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی تھا،قوم نے دہشتگردی جیسے چیلنج کا مل کر مقابلہ کیا۔ 2013ءکے مقابلے میں معاشی شعبے میں ترقی سب کے سامنے ہے اس وقت ملک میں طلب سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain