تازہ تر ین

امریکی وزیر خارجہ نے تر دید کر دی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے اورٹرمپ کو ذہنی مریض سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی مریض نہیں سمجھا اور نہ ہی میں عہدے سے دستبردار ہورہاہوں،صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مینٹل فٹنس پر سوال اٹھائیں۔ٹلرسن نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اوراس ایک سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مزاج کو بہت اچھی طرح جان گئے ہیں اور ان کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا اس کو انہیں بخوبی اندازہ ہوچکا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی طرح نہیں ہیں اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ میڈیا اور دوسرے افراد ان کو نقصان پہنچانے کے لیے اس کا فروغ کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ انھیں انتخابات جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ افسوس۔اس سے قبل مسٹر ٹلرسن نے صدر ٹرمپ کواحمق کہا تھا۔ انھوں نے کہا ہے کہ ‘ان کی ذہنی صحت پر سوال کرنے کا میرے پاس کوئی جواز نہیں تھا۔ انھوں دونوں کے درمیاں دراڑ پیدا ہونے کی افواہ کی تردید کرتے ہوئے اپنے وائٹ ہاﺅس چھوڑنے کی خبر کی تردید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ 2018 میں پورے سال اپنا کام کریں گے۔انھوں نے کہاکہ جہاں تک میرے مختلف طرح سے کام کرنے کا سوال ہے میں صدر سے بہتر ترسیل کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کروں گا۔خیال رہے کہ ‘فائر اینڈ فیوری: انسائڈ دا ٹرمپ وائٹ ہاس’ نامی متنازع کتاب میں یہ کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بعض سٹاف انھیں ‘بچے’ کے طور پر دیکھتے ہیں۔کتاب کے مصنف مائیکل وولف کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں تقریبا 200 انٹرویوز شامل ہیں۔ اور صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کتاب کی اشاعت روکنے کی کوششوں کے باوجود یہ کتاب قبل از وقت فروخت ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain