جدہ (ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مسلمان زائرین عمرے کی ادائیگی کے ساتھ سیاحتی ویزہ بھی حاصل کر سکیں گے، سیاحتی ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 30دن ہو گی۔ جدہ کے سیاحتی اور ثقافتی ورثے کے ڈائریکٹر محمد العماری نے گفتگو کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ممالک جن کو ان کے ملک تک رسائی حاصل ہے ان ممالک کے حاصل کر سکتے ہیں جس کو بعد از وہ سیاحتی ویزے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمان بعد ازعمرہ کے ساتھ سیاحتی ویزہ بھی حاصل کر سکتے ہیں یعنی عمرے کی ادائیگی کے بعد وہ لوگ سیاحتی ویزے پر گردونواح جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی مسلمان سیاحتی ویزہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 30دن ہو گی۔سعودی کمیشن کے چیئر مین شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا ہے کہ اسی سال بعد ازعمرے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا ۔جبکہ پہلے حصے میں 65ممالک کو اس کی اجازت دی گئی ہے اور پھر بعد میں دوسرے ممالک کو اجازت دینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔