تازہ تر ین

پیپلز پا رٹی کا اہم اعلان

لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہم سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔ نواز شریف اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہماری شریف برادران سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہم تو محض سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بے گناہ لوگوں کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم عہدوں پر رہیں گے تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے، قانون اگر انہیں ملزم قرار نہیں دیتا تو یہ دوبارہ اپنے عہدوں پر آجائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے ٹھوس شوائد اور ثبوتوں پر نواز شریف نا اہل ہوئے، سپریم کورٹ نے سینکڑوں صفحات پر مشتمل فیصلوں میں تحریری جواب دیا ہے ،بدعنوانی پر نااہل نواز شریف سیاست کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں ،اپنے ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ عدل شروع ہوتے ہی ٹانگیں کانپ رہی اور آواز بیٹھ گئی ہے۔ نا اہل نواز شریف کو جیل کی کوٹھری کا خوف ہے۔قانونی عملدرآمد کے آغاز سے نواز شریف ذہنی مریض بن گئے ہیں نیئر بخاری کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (s) منظر عام پر آنے والی ہے ۔نا اہل نواز شریف ڈوبتی کشتی کے ناکام ملاح ہیں۔ مسافر چھلانگیں لگانا شروع ہیں۔اداروں سے ٹکراو کا خواہشمند نا اہل نواز شریف ملک کے لئے خطرہ ہیں ۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ خود ساختہ لاڈلے اپنے اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں نظریاتی سیاست میں ملک و ملت کیلئے جان کی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے نواز ریف کو مکافات عمل کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت مفادِ عامہ کے مسائل کو حل کرنے میں ب±ری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ مضر صحت، دودھ، ناقص خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں طویل عرصے سے مجرمانہ غفلت بھرتی جا رہی ہے۔ اس غفلت کے مرتکب حکومتی اداروں کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگو سے بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے اور ثابت کرتا ہے کہ غاصب ضیا ءکے لاڈلوں کے دل میں آج بھی بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف بغض اور تعصب ہے ۔اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک،آئین اور جمہوریت کے لئے جدوجہد ،خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاس کیا تھا ۔نواز شریف اس پروگرام کو ختم کرنا چاہتے تھے مگر عالمی سطح پر اس ادارے کو فنڈز دینے والے اداروں نے مزاحمت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain