اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت کو آئندہ 6 ماہ میں چار ارب 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تین ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم پر ایک ارب ایک کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔ اسلامک بنک کو 39 کروڑ ڈالر کا مختصر مدتی قرض واپس کرنا ہے۔ عالمی بنک، اے ڈی بی، اوپیک، ای سی او اور ڈیفیڈ کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں، چین، فرانس، جرمنی، جاپان، امریکہ اور سعودی عرب کو ایک ارب 63 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔
