تازہ تر ین

انڈوں کے حوالے سے فوڈاتھارٹی کا حیران کن اعلان

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) فوڈ اتھارٹی نے خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر انڈوں کا کاروبار کرنے والوں کو معیار بہتر کرنے کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی ہے اور اس حوالے سے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے مقرر مدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے ہدایات دی ہیں کہ انڈوں کو اس جگہ سٹور کیا جائے جہاں درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو۔ علاوہ ازیں انڈوں کے اوپر تاریخ تنسیخ بھی واضح طور پر لکھی جائے۔ انڈوں کا چھلکا صاف اور ٹوٹا ہوا نہ ہو۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رعایتی مدت برائے اصلاح معیار 3مہینے مقرر کی ہے جو 30مارچ 2018 ءکو ختم ہوجائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain