گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) صوبہ پنجاب کے تمام نئے‘ پرانے سینماﺅں پر 33فصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سینما اونرز نے اس فیصلہ پر سخت مذمت اور تشویش کا اظہار کیا اور اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پنجاب کے تمام شہروں و اضلاع میں سینماﺅں پر ٹیکس عائد کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے جبکہ 33فیصد سینما انٹرٹینمنٹ ٹیکس فوری طور پر نافذالعمل کر کے ایکسائز اہلکاروں‘ انسپکٹروں پر مشتمل ریکوری ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جس کے خلاف سینما اونرز سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال قبل متذکرہ ٹیکس حکومت سے ختم کروایا تھا لہٰذا دوبارہ ٹیکس عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔
