تازہ تر ین

طاہر القا دری کا مال روڈ پرسب سے بڑا کھڑا ک ،تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 17جنوری کو لاہور میں مال روڈ پراحتجا ج کا اعلان کر دیااور کارکنا ن کو ہر قسم کی تیار ی کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ احتجا ج میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ کنٹینر ایک ہے اورپتہ نہیں کتنے لیڈر آتے ہیں؟ لیکن میرے خیال میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ پرہونے والا احتجاج آگے بھی چلتا رہے گا،انصاف کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں لیکن ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس کا قانون اجازت نہیں دیتا۔انسانی جانوں کی قیمت پیسوں سے زیادہ ہے،تمام فیصلے 17کے اجلاس میں کرکے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain