تازہ تر ین

پتوکی چھٹی جماعت کا طالب علم زیادتی کے بعد قتل،3 روز بعد نعش کھیتوں سے ملی

قصور‘ پتوکی (نمائندگان خبریں) پتوکی کے نواحی گاﺅں ڈھولن چک نمبر27میں ایک اور قیامت خیز واقع پیش آگیا۔ تین دن سے لاپتہ اشراق احمد عرف بھولی کی نعش بھی گاﺅں کے قریب کماد کی فصل سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاوں ڈھولن چک نمبر 27 کا رہائشی 12 سالہ شراق جو کہ چھٹی کلاس کا طالبعلم ہے شام کو 6 بجے کے قریب کھانہ کھانے کے بعد گھر سے نکلا اس کے بعد ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا سب رشتے داروں اور محلے کے لوگوں کے پتہ کیا مگر کوئی سراغ نہیں مل رہا اشراق احمد عر ف بھولی کا دادا رپورٹ لکھوانے ڈھولن چوکی پہنچ گیا بچے کا والد فالج کا مریض ہے جو چل نہیں سکتا اور دادا غم سے نڈھال ہے آج تین روز بعد چھٹی کلاس کے طالب علم اشراق احمد عرف بھولی کی نعش گاﺅں کے قریب کماد کی فصل سے ملی ہے بچے کی موت کا سن کر اس کی ماں اور خاندان کے لوگ سکتے میں آگئی واقع کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں لوگ بچے کے گھر کے باہر اکھٹے ہوگئے اطلاع ملنے پرصدر پولیس پتوکی نے نعش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی ہے۔ اس واقع کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ دادا نے پوتے کی گمشدگی کی اطلاع مقامی پولیس کو کی مگر پولیس نے روائتی طور پر رپٹ درج کرنے کے علاوہ کچھ نہ کیا جس پر بچے کے اہلخانہ اسے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرنے رہے تین روز گزر جانے کے باوجود گیارہ سالہ اشراق کا کوئی پتہ نہ چلا تاہم گزشتہ روز گاو¿ں کے لوگ فصل کاٹ رہے تھے کہ اشراق احمد کی نعش کھیتوں میں پڑی ملی جسے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا تھا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بجھوا کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ چھٹی جماعت کے طالب علم کے اغواءکے بعد قتل کے واقعہ نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain