لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مال روڈ پر احتجاج کی اجازت نہیں، متبادل جگہ دینے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کا طاہرالقادری کے مال روڈ پر احتجاج کرنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مال روڈ پر احتجاج کی پابندی لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے تحت ہے، مال روڈ پر احتجاج کا مقصد ٹریفک کا نظام درہم برہم کرنا، سرکاری ملازمین کو دفاتر اور بچوں کو سکول جانے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پاکستان صرف احتجاج اور انتشار کی غرض سے آتے ہیں لیکن قادری صاحب اپنا شوق اپنے اصل ملک کینیڈا میں پورا کریں کیونکہ ہم عوام کےخلاف احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔