تازہ تر ین

علماءپھر میدان میں ۔۔۔بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) قومی علماءکونسل نے حکومت پاکستان سے جمعتہ المبارک کی چھٹی بحال کرنیکا، تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کو اہمیت دینے اور بین المذاہب و بین التہذیبی مکالمہ کو فروغ کیلئے اقدامات کرنیکا مطالبہ کر دیا جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر علماءمشائخ کمیٹیاں تشکیل دینے اور 2018ءکو ختم نبوت کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور، و حج و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے قومی علماءو مشائخ کونسل کے چھٹے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں اور مطالبات کی بابت پریس کانفرنس کی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری، ڈائریکٹر جنرل نورالاسلام شاہ، و دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان سے بھی علماءمشائخ شریک ہوئے جن میں پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، قاری محمد حنیف جالندھری، ضمیر احمد، اور مولانا یٰسین نعیمی، قاری محمد حنیف جالندھری، ضمیر احمد، اور مولانا یٰسین ظفر کے نام قابل ذکر ہیں۔ دوران اجلاس کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکہ اور قصور میں ہونیوالے انسانیت سوز واقعہ کی پر زور مذمت کرنے کی گئی جبکہ ملزموں کو قرار واقعی سزا کی سفارش کی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain