تازہ تر ین

عمران زرداری رابطہ ،معاملہ کیسے بگڑا،سنسنی خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطے کا انکشاف بلاول بھٹو کی تنقید کی وجہ سے عمران خان ناراض ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور آصف زرداری مال روڈ دھرنے میں اکٹھے شرکت کے حوالے سے نرمی اختیار کرنے پر تیار ہو گئے تھے، تاہم بلاول بھٹو کی عمران خان پر تنقید کے بعد معاملات خراب ہوگئے، عمران خان نے آصف زرداری کیساتھ سٹیج شیئر کرنے سے معذرت کر لی، زرداری اور عمران پارٹی رہنماﺅں کے ذریعے رابطے میں رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری مفاہمتی سیاست کے تحت آئندہ عمران خان کو بھی ساتھ لیکر چلنے کیلئے تیار ہیں، اسی لئے انہوں نے طاہرالقادری کو نوابزادہ نصراللہ کا خطاب دیا۔ جن کی قیادت میں پہلی بار اپوزیشن متحدہ ہوئی جس سے حکومت کو بھی دھچکا لگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain