کراچی(ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔پیپلز پارٹی کی غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کی ظفر کمالی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے، جس پر وہ قوم سے معافی مانگیں۔