لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کے ایک دم سے بدلے انداز کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے خود کو پرکشش کرنے کے لیے چہرے کی سرجری کرائی ہے۔بعض بھارتی نشریاتی اداروں نے اپنی خبروں میں سوشل میڈیا پر لوگوں کے تبصروں کو بنیاد بناتے ہوئے بتایا کہ ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کرالی۔ایشا گپتا سے متعلق یہ خبریں ان کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد گردش کرنے لگیں، کیوں کہ اچانک گزشتہ 10 دن سے اداکارہ کے چہرے اور خصوصی طور پر ان کے ہونٹ ماضی کے مقابلے نہایت ہی بدلے نظر آئے۔چہ مگوئیوں کے بعد اداکارہ نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی سرجری سے متعلق حقیقت بیان کردی۔
ایشا گپتا نے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ پر قدرے غیر واضح بیان دیا۔اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان سب مداحوں کے لیے جو انہیں ہر روز ایک نئے انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ایشا گپتا نے کیپشن میں مزید لکھا کہ نو میک اپ لک اور نو فلٹر، آپ سب کے لیے پیار۔ان کی اس ویڈیو پر بھی کئی صارفین نے کمنٹ میں لکھا کہ اب ان کے ہونٹ مکمل طور پر انجلینا جولی جیسے نظر آ رہے ہیں۔بعض مداحوں نے ان کا شکریہ ادا کیا، جب کہ کئی مداحوں نے انہیں خوبصورت ترین اداکارہ قرار دیا۔