تازہ تر ین

بگ بیش کاتجربہ نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں کام آیا

مانٹ مانگانوئی(آئی این پی) قومی ٹیم کے شاداب خان کا کہنا ہے کہ بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی میں حاصل ہونےوالا تجربہ نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں کام آیا ۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد شاداب خان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ پر وہ اللہ کے بعد اپنے والدین کے شکر گزار ہیں ۔

،یہاں کھیلنے کا انہیں بہت مزہ آیااور بگ بیش سے حاصل کردہ تجربہ انہوں نے یہاں استعمال کیا ۔شاداب کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاپ آرڈ ر نے ون ڈے میں زیادہ سکور نہیں کیا تاہم ٹی ٹونٹی میں عمدہ کھیل پیش کیا جس نے ٹیم کی پرفارمنس پر بہت فرق ڈالا ، نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا انہیں بہت مزہ آیا ، اب پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی تیاری کریں گے ۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain