تازہ تر ین

غیر ملکی فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے کر خارج کر دی۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے چلنے والے کیس کی کارروائی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کمیشن کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعہ کے روز درخواست پر تحریک انصاف اور اکبر ایس بابر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دلائل میں پی ٹی آئی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل ہرکسی کو نہیں دی جاسکتی، یہ تفصیلات صرف مجاز ادارے کو ہی دی جاسکتی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن تکنیکی طور پر پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔تحریک انصاف کےخلاف غیر ملکی فنڈنگ کی درخواست دائر کرنے والے اکبر ایس بابر کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی بھی جماعت کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پوچھ گچھ کا اختیار ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain