کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی سٹی کورٹ میں اے ٹی ایم فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت میں عدالت نے دو چینی باشندوں کو سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں چینی باشندوں کو ایک ، ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے بطور ج±رمانہ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ایف آئی اے نے دونوں چینی باشندوں کو ڈیفنس کے علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔