تازہ تر ین

پاکستانی عورتوں سے یہ کام نہ کرنا ،سعودی حکومت کی اپنے شہریو ں کو وارننگ

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو کچھ مسلمان ممالک کی خواتین کے ساتھ شادی کرنے سے روک دیا ہے اور آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ان ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔ سعودی مردوں پر جن ممالک کی خواتین کے ساتھ شادی پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں پاکستان، بنگلہ دیش، چاڈ اور میانمار شامل ہیں۔مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل اساف القریشی نے بھی مکہ ڈیلی سے گفتگو کرتے ہوئے اس پابندی کی تصدیق کر دی ہے۔سعودی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ان چاروں ممالک کی 5لاکھ کے لگ بھگ خواتین سعودی عرب میں مقیم ہیں۔بظاہر یہ پابندی سعودی مردوں کی غیرملکی خواتین سے شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ نئے قواعدوضوابط کے تحت جہاں سعودی مرد مذکورہ چار ملکوں کی خواتین کے ساتھ شادی نہیں کر سکتے، وہیں انہیں دیگر غیرملکی خواتین کے ساتھ شادی کے لیے بھی اب پہلے سے زیادہ سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میجر جنرل قریشی کا کہنا تھا کہ ”اب سعودی مردوں کو کسی بھی غیرملک کی خاتون سے شادی سے قبل حکومت سے اجازت نامہ لینا ہو گا اور شادی کی درخواست سرکاری چینلز کے ذریعے دینی ہو گی۔اب ایسے مردوں کی عمر کی حد بھی مقرر کر دی گئی ہے جو کم از کم 25سال ہے۔ اس سے کم عمر سعودی مرد غیرملکی خواتین سے شادی نہیں کر سکیں گے۔اگر کوئی مرد پہلے سے شادی شدہ ہے تو اسے غیرملکی خاتون سے شادی سے قبل ڈاکٹر کی رپورٹ جمع کرانی ہو گی جس سے ثابت ہو کہ اس کی پہلی بیوی یا تو معذور ہے اور یا پھر کسی دائمی مرض کا شکار یا بانجھ ہے۔اب طلاق دینے والے مرد بھی طلاق کے بعد 6ماہ تک غیرملکی خاتون سے شادی نہیں کر سکیں گے۔“


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain