لاہور (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ نہ کچھ ہنگامہ ضرور ہوا رہتا ہے ، کبھی کسی سلیبرٹی کی کوئی تصویر یا ویڈیو زیر بحث ہوتی ہے تو کبھی کسی کا کوئی سکینڈل صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوتا ہے۔سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو بالکل بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی کس بات پر معاملہ ہاتھ سے نکل سکتا ہے اور کچھ ایسا ہو سکتا ہے کہ سب کی توجہ آپ کی طرف ہو جائے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے معروف کرکٹر اسامہ میر کیساتھ بھی ہوا جنہوں نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی تو ایک لڑکی نے انہیں طعنہ دیا کہ یہ تو اچھی بات ہے لیکن اس معاملے میں آپ نے کچھ نہیں کیا۔لڑکی کی بات اسامہ میر کو شائد بری لگ گئی اور دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی جو بعد میں ”انکشاف“ میں بدل گئی اور لڑکی کے جواب میں سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ لڑکی نے اسامہ میر سے کہا ”کیا تم اپنی وہ تصاویر دیکھنا چاہو گے جس میں تم نے کپڑے نہیں پہنے ہوئے؟“یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب اسامہ میر نے پاکستان کو سیریز جیتنے اور نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور لکھا ”ٹی 20 کی دنیا میں نمبر ون ٹیم، ہم نے کر دکھایا۔ سرفراز احمد سمیت کھلاڑیوں اور پوری قوم کو بہت بہت مبارک ہوں۔یہ بہت فخریہ لمحہ ہے۔“