جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر) بااثر بگڑے رئیس زادوں نے خواتین کا عرصہ حیات تنگ کر دیا۔ حاملہ خاتون سمیت دیگر ان کو سرعام بازار میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔ سکول ٹیچر کو سکول میں آتے جاتے راستے میں تنگ کرتا رہا اور منع کرنے پر گھر میں گھس کر کارروائی کر دی۔ حکام سے انصاف کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گاﺅں 649گ ب کی رہائشی خاتون سکول ٹیچر مہوش اس کی والدہ نذیراں، بہن فرزانہ اور کزن شفیق نے اپنے اپنے میڈیکل حاصل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی بہن مہوش جو کہ گاﺅں کے نجی سکول ٹیچر ہے اس کو راہ میں آتے جاتے سلیم عرف ججی نامی شخص تنگ کرتا تھا ٹیچر کے انکار پر مذکورہ ملزمان اپنے ساتھیوں محمد ظہور، یٰسین اور وسیم کے ہمراہ مذکوریہ ٹیچر مہوش کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور بچیوں کے سروں میں تالے مار کر مضروب کردیا۔ مذکوران نے باہر گلی میں لا کر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، مضروبین نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیم عرف ججی ان کی بچی مہوش پر بری نظر رکھتا ہے مہوش کے منع کرنے اور باز آنے پر طیش میں آکر یہ کارروائی کی لہذاہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔