تازہ تر ین

نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر 15 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ ملتان کے کرکٹ آرگنائزر علاو¿الدین نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودھراں کے سیکریٹری عقیل احمد اور صدر راو¿ عمر جاوید کے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا لیکن ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر علاو¿الدین نے لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ سے رجوع کیا۔عدالت نے پی سی بی کے ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن کو مذکورہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تاہم پی سی بی نے کوئی پیش رفت نہیں کی، درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں ایک اور درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ پی سی بی حکام 9ماہ گزرنے کے باوجود عدالت عالیہ کے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں جس پر جسٹس مرزا وقاص رو¿ف نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain