لاہور(ویب ڈیسک)وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے ایک سوال پر”وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آپ کانام بھی سامنے آسکتاہے؟“کے جواب میں کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے میرانام بھی سامنے آناچاہیے آپ کوکوئی اعتراض ہے؟انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اسماءبچی کے ڈی اے کی رپورٹ کے پی حکومت کے حوالے کردی۔رپورٹ میں ملزم کاڈی این اے میچ کرگیاہے۔جبکہ پروپیگنڈا کیاگیاکہ بچی اسماءطبعی موت مری، خاندان والوں نے بچی کوخود تلاش کیا جبکہ عمران خان کے پی پولیس کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کاسیاست کرناکوئی انوکھی بات نہیں ہے۔مریم نوازاور حمزہ شہبازشریف خاندان کے چشم وچراغ اور مسلم لیگ ن کامستقبل ہیں۔دونوں کومستقبل میں فرائض سونپنے کافیصلہ ان کی صلاحیتوں کے مطابق کیاجائے گا۔آصف زرداری نے کل جلسی سے خطاب کیااور نوازشریف سے متعلق گھٹیا زبان استعمال کی۔آصف زرداری کی سیاسی جماعت سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کواگلے وزیراعظم کیلئے نامزدکیاگیاہے۔ ایک سوال پر”وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آپ کانام بھی سامنے آسکتاہے؟“کے جواب میں راناثناءاللہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے میرانام بھی سامنے آناچاہیے آپ کوکوئی اعتراض ہے؟ انہوں نے کہاکہ کے پی میں جرائم کااندازمختلف ہے۔عاصمہ رانی کوپی ٹی آئی کے رہنماءکے بھتیجے نے گھر میں گھس کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ نقیب اللہ محسودکیس میں مددفراہم کرنے کوتیارہیں لیکن ملزم سندھ پولیس کاتاہم سندھ پولیس کوملزم کوتلاش کرناچاہیے۔
