تازہ تر ین

پنجاب کا بینہ کا اجلاس ،کیا کچھ ہوتا رہا،اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(پ ر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعد د مسودہ قانون اور منصوبوں کی منظوری دی گئی-پنجاب کابینہ نے قصور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دی-شیخوپورہ اور ننکا نہ صاحب میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے -پہلے مرحلے میں قصور کے سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیاجائے گا-اجلاس میں وزیر اعلی چولستان پیکیج کے تحت چولستان کے بے زمین افراد کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کے اقدام کی بھی منظوری دی گئی اورسرکاری اراضی کی الاٹمنٹ قابل توسیع ہو گی- کابینہ اجلاس کے دوران پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی 2017ءاورپنجاب انیمل ہیلتھ ایکٹ 2017ءکے مسودوں کی بھی منظوری دی گئی-پنجاب میں سیمنٹ سیکٹر کیلئے نیگٹیو اور پازٹیو ایریاز کو ڈیکلیئر کرنے کے ا قدام کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب کی پہلی معدنیاتی پالیسی 2018ءکے مسودے کی بھی منظوری دی گئی-صوبائی کابینہ نے مجوزہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے قیام کیلئے چارٹر اور نارووال یونیورسٹی آف نارووال کے قیام کی بھی منظوری دی-اجلاس میں پنجاب ڈرگز رولز2007 ءمیں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی- اجلاس کے دوران وزیر اعلی محمد شہباز شریف اور پنجاب کابینہ کی جانب سے مردان میں اسماءکے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعہ میں ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے پر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی -اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی کاوشوں اور انتھک محنت کو بھی سراہا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فرانز ک سائنس ایجنسی نے جس طرح قوم کی بیٹی زینب اور اسماءکے کیسوں کا سراغ لگایا ہے وہ اللہ تعالی کا بے پایاں فضل و کرم اور پوری ٹیم کی محنت کے باعث ہوا ہے جس پرمیں دونوں کیسوں میں اہم پیشرفت پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو مبارکباد دیتا ہوں-انہوںنے کہا کہ معصو م بچیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی گئی جس پر پوری قوم غمزدہ ہے -انہوںنے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کو آگے بڑھایاجس پر کامیابی ملی – انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ فوری طور پر شرع کرے اورسیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب تک بڑھایا جائے گا-وزیر اعلی نے کہا کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ہم سب کو ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئیں-انہوںنے کہا کہ چولستان میں پہلے مرحلے میں اہل بے زمین افراد کو کھیتی باڑی کیلئے سرکاری اراضی دی جائے گی اوریہ اراضی قابل توسیع ہو گی – وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی 2017ءکا اعلان عالمی یوم نسواں پر کیا جائے گا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں ”خادم پنجاب آب صحت پراجیکٹ“ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس مےں وزیراعلیٰ نے آب صحت پراجیکٹ کی تکمیل کے مختلف مراحل پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 21 اضلاع میں فنکشنل واٹر سپلائی سکیموں پر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ پنجاب بھر کے 1743 دیہات میں 1807 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق پارلیمنٹیرین راﺅ قیصر علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے منائے جانےوالے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے آگہی پیدا کرنا ہے۔بچوں کو محفوظ حال اور مستقبل دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں، لہٰذا قوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain