کراچی(آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)تھری کے شیڈول فائنل کے میزبان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ لینے کیلئے غیرملکی سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈکسن اوربریگیڈیئر رچرڈ ڈینس ہفتے کو کراچی میں پہنچے گے۔سکیورٹی ماہرین کے کراچی پہنچنے کے بعد پی سی بی آفیشلز کی آئی جی سندھ سے ملاقات شیڈول ہے، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے انتظامات کو مکمل کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔چھے ٹیموں میں ملتان سلطانز ،کراچی کنگز ،پشاور زلمی ، لاہور قلندر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیںلیگ کے چار وینیوز میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔تمام لیگ میچز اور ایک پلے آف دوبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے جبکہ دو پلے آف لاہور میں فائنل کے کراچی میں انعقاد کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کی نمائندہ تنظیم کے ایگزیکٹیو چیئرمین ٹونی آئرش نے کہاکہ کہاں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنی ہیں یہ کھلاڑیوں کا انفرادی فیصلہ ہوتا ہے، ہم انھیں ماہرانہ مشاورت فراہم کرتے ہیں تاکہ فیصلے سے قبل معلومات کے حصول میں مدد ملے، ہمارے سیکیورٹی ماہرین ان دنوں اس حوالے سے نئی رپورٹ تیارکر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کا انعقاد25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرنے کا اعلان کیا،ان دنوں اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے، شہرقائد میں کئی برسوں بعد پہلے بڑے میچ سے قبل اتوار کو فل ڈریس ریہرسل ہونی ہے، اس کا جائزہ لینے کیلئے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکسن اوربریگیڈیئر رچرڈ ڈینس ہفتے کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔ورلڈالیون کے لاہور میں میچز سے قبل بھی ڈکسن نے سیکیورٹی پر مشاورت فراہم کی تھی۔ پی سی بی کے کرنل (ر)اعظم اور ارشد خان کی سیکیورٹی معاملات پر آئی جی سندھ سے بھی ملاقات ہونی ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا)کے ایگزیکٹیو چیئرمین ٹونی آئرش نے کراچی میں فائنل پر کہنا ہے کہ کہاں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنی ہیں یہ کھلاڑیوں کا انفرادی فیصلہ ہوتا ہے،فیکا انھیں ماہرانہ مشاورت فراہم کرتی ہے تاکہ فیصلے سے قبل معلومات کے حصول میں مدد ملے،ہمارے سیکیورٹی ماہرین ان دنوں اس حوالے سے نئی رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔