کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے لئے الگ الگ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر رابطہ کمیٹی کے اراکین اور پارٹی سربراہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کے نام فائنل ہوچکے ہیں جنہیں سب نے مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ جنرل کیٹیگری کے لئے کامران ٹیسوری کا نام سرفہرست ہے۔فاروق ستار کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے احمد چنائی اور حسن فیروز جب کہ جنرل کیٹیگری کے لئے خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، علی رضا عابدی، شاہد پاشا اور عامر چشتی کے نام سامنے ا?ئے ہیں۔
