منیلا (خصوصی رپورٹ) فلپائن کے صدر ڈوٹرٹے نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قیمتی لگژری گاڑیوں کو تباہ کر ڈالا، منیلا میں بیورو آف کسٹم کی 116 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کے دوران صدر نے بھی شرکت کی اور اس دوران سمگل شدہ کئی قیمتی لگژری گاڑیوں کو بلڈوز چڑھا کر تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فلپائن کے دوسرے شہروں میں بھی 10 سمگل شدہ گاڑیاں تباہ کی گئیں جن کی مجموعی مالیت 1 عشاریہ 19 ملین امریکی ڈالر ہے۔
