تازہ تر ین

تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا کی بنکاک کرکٹ ایونٹ میں ان ایکشن

کراچی(آئی این پی) تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا گذشتہ ماہ ایک بار پھر بنکاک کرکٹ ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیے جب کہ اس مرتبہ وہ خود اپنی ٹیم وہاں لے کر گئے جس میں سابق اوپنر توفیق عمر بھی شامل تھے۔بنکاک میں گذشتہ ماہ سپر سکسز ایونٹ کا انعقاد ہوا، فکسنگ کیس میں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا نے بھی ایونٹ میں حصہ لیا، وہ ڈی کے اسپورٹس کے نام سے اپنی ٹیم لے کر گئے۔گزشتہ برس انھیں چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھائی انتظار الحق نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا، اس بار حق برادرز میں دیگر کھلاڑیوں کو جگہ ملی،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ برس بعض میچز میں حیران کن نتائج بھی نظر آئے تھے چونکہ یہ ایونٹ اتنا زیادہ معروف نہیں اس لیے معاملات سامنے نہیں آ پائے۔دانش کنیریا کی ٹیم میں سابق ٹیسٹ اوپنر توفیق عمر بھی شامل تھے،انھوں نے 2016 میں ماسٹرز لیگ سے معاہدے کی وجہ سے بورڈ کے کہنے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جب کہ گزشتہ دنوں یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ انھیں جونیئر سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا جا رہا ہے مگر اس کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے،ایونٹ میں شریک ایک اور ٹیم میں انٹرنیشنل کرکٹر سعد نسیم بھی موجود تھے۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا پابندی کی وجہ سے کہیں بھی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain