ساہیوال/سرگودھا (تحصیل رپورٹر) (ن) لیگی ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی اور ترجمان پیر آف سیال شریف مولوی شمس الرحمن مشہدی کے درمیان ٹھن گئی سیال شریف کے لیے مشکلات پیدا ہو گئیں تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے نظام سیالوی نے پیر آف سیال شریف کے حکم پر سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لیا تو ترجمان پیر آف سیال شریف مولوی شمس الرحمن مشہدی نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ لیگی ایم پی اے نظام سیالوی کو سجادہ نشین محمد حمید الدین سیالوی نے صرف سیاست میں واپس آنے کے لیے کہا ہے لیکن (ن) لیگ کی حمایت کا ہر گز نہیں کہا ترجمان پیر آف سیال شریف کے اس بیان پر (ن) لیگی ایم پی اے نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہ اپنے سیاسی فیصلوں میں رہنمائی کے لیے مولوی شمس الرحمن مشہدی کے محتاج نہیں اور انہیں چاہیے وہ اپنی حدود اور اوقات میں رہ کر کا م کریں پیر آف سیال شریف کے خاندان میں پھوٹ اور انتشار نہ ڈالیں ایسے لوگوں کی وجہ سے پہلے ہی آستانہ عالیہ سیال شریف کو مشکلات کا سامنا ہے لیگی ایم پی اے نے کہا ہے کہ وہ درگاہ سیال شریف اور اپنے بزرگوں کے وقار اور عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گئے اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیر آف سیال شریف کے خاندان کے لیے مشکلات پیدا کر دیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک سجادہ نشین خواجہ محمد حمید الدین سیالوی خود پریس کانفرنس کر کے اس بات کا دو ٹوک اعلان نہیں کرتے کہ سیاسی امور اور فیصلے کس نے کرنے ہیں تو اس وقت تک وہ اپنی سیاسی ذمہ داریاں معطل رکھیں گئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے مولوی شمس الرحمن مشہدی کے اس ویڈیو پیغام پر صاحبزادہ نور القمر سیالوی ،صاحبزادہ قطب الدین سیالوی اور دیگر صاحبزادگان نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسے بیان کو خاندانی انتشا ر کا سبب اور خاندان میں فاصلہ بڑ ھانے کی سازش قرار دیا ہے۔