(ویب ڈیسک )لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز نے برتری حاصل کرلی ہے۔پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ 90 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز نے 31379 ووٹ حاصل کرلیے ہیں جبکہ تحریک انصاف 21961 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 9418 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ضمنی انتخاب کے دوران 4 لاکھ 31 ہزار 2 ووٹرز کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اور پاک فوج کے 2 ہزار سے زائد جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔لودھراں کے ضمنی الیکشن میں امن و امان کی ذمہ داریاں پاک فوج کے سپرد تحریک انصاف کے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ، پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندیلہ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ برس دسمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ا?رٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے حلقے میں 12 فروری کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔
