تازہ تر ین

فلوریڈا میں فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد 17 ہو گئی ،ملزم سکول سے کیوں نکالا گیا ، تہلکہ خیز انکشافات

پارک لینڈ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی کاو¿نٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔برووارڈ شیرف اسکاٹ اسرائیل نے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 14 افراد اسکول میں فائرنگ سے مارے گئے، ایک راہگیر بھی اپنی جان سے گیا جبکہ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس نے 19 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جو مارجوری اسٹون مین ڈوگلاس ہائی اسکول کا سابق طالب علم ہے اور جسے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔واقعے کے وقت مذکورہ اسکول میں گریڈ 9 سے 12 تک کے تین ہزار سے زائد طلبا موجود تھے۔رپورٹس کے مطابق پہلی گولی چلنے سے ملزم کی گرفتاری تک 2 گھنٹے کا وقت لگا۔کچھ زخمی طلبا کو وہیں طبی امداد دے دی گئی، جبکہ باقی زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور قطار بناکر طلبا اور اساتذہ کو کلاس رومز سے محفوظ مقام پر لایا گیا۔دوسری جانب واقعے کے بعد اسکول کو 2 دن کے لیے بند کردیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain