تازہ تر ین

چیف الیکشن کمشنرکی سابق جج سے تلخ کلامی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق سماعت ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی۔سماعت ملتوی کرنے پر عام لوگ اتحاد پارٹی کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے چیمبر میں گئے جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے چیف الیکشن کمشنر سے مکالمہ کیا کہ آپ انتظار کر لیتے ہم کراچی سے آئے ہیں اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں، آپ کی اونچی آواز میں بولنے سے مجھے تکلیف ہوئی۔جسٹس (ر) وجیہہ الدیننے مزید کہا کہ آپ پبلک سرونٹ ہیں، ان باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے اس پر چیف الیکشن کمشنر نے وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے واقعے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین شدید برہم ہوگئے اور چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کروانے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں آزاد انتخابات کروانےکا اہل نہیں، کیا ایسےلوگ پاکستان میں صاف اورشفاف الیکشن کروائیں گے؟انہوں نے بتایا کہ آج کیس کی سماعت کے لیے نوٹس ملا تھا، ہم الیکشن کمیشن میں مصدقہ دستاویز جمع کروانے گئے تھے، ساڑھے 10 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی تمام کیس بند کرکے چیمبر میں چلے گئے۔وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ ’چیف الیکشن کمشنر نے مجھےکہا کہ آپ تیز ا?واز میں بات کررہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے مجھےکہا ’گیٹ آو¿ٹ‘، چیف الیکشن کمشنر جارحانہ انداز میں اٹھے، میں نےپوچھا کیا آپ مجھے ماریں گے‘؟انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ نامناسب تھا، ان کے ہتک ا?میز رویئے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دیں گے۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ یہ ریٹائرڈ جج یہاں بیٹھ کر دوسری نوکری کررہے ہیں، ریٹائرڈ لوگ یہاں یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چائے پینے بیٹھے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain