ٹو کیو (ویب ڈیسک)منصوبے کو’ ڈبلیو350پروجیکٹ‘کا نام دیا گیا ہے، جس میں اسٹیل کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 80ہزار مکعب میٹر دیسی لکڑی استعمال کی جائے گی۔ عمارت کی تعمیر میں تقریباً 600 ارب ین لاگت آئے گی جو اسی سائز کی روایتی بلند و بالا عمارت میں لگنے والی رقم سے دگنا ہوگی۔ ’ڈبلیو 350 ٹاور‘ میں دفاتر، دکانیں، ہوٹلز اوررہائش کے لئے گھربھی ہوں گے۔