تازہ تر ین

لالہ‘ کاکراچی کےلئے کھیلنااچھا ثابت ہوگا،

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا ہے کہ لاہور قلندر زکی وجہ سے سارے پاکستان میں کرکٹ کی لہر اجاگر ہوگئی ہے نوجوانوں میں دلچسپی پیدا ہورہی ہے چینل ۵ کے پروگرام گگلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ شائقین کی ساری توجہ فی الحال پی ایس ایل پر ہے کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہ ہوئی تو بہت بڑا سوالیہ نشان کرکٹ پر لگ جائے گا۔ شاہد آفریدی کا کراچی کی طرف سے کھیلنا اچھا ثابت ہوگا ان کو اپنی قابلیت نکھارنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ کرکٹ کمٹیٹر راجہ اسد علی نے کہا کہ عماد وسیم کی شروع میں اچھی کارکردگی دکھائی دی لیکن درمیان میں بریک آگیا آفریدی کی کراچی ٹیم میں شمولیت سے ان کے فتح کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ افریقہ اور بھارت کے مابین میچز میں ڈومنی نے اچھا کھیلا افریقہ کو اپنی بیٹنگ مزید نکھارنے کی ضرورت ہے لیکن ان کی محنت واضح دکھائی دے رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain