All posts by Daily Khabrain

انوشکا شرما کی فلم ”پری“ کا تامل میں ری میک بنانے کی تیاریاں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی ہارر فلم ”پری“ کا اب تامل ری میک بنایا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شرما کی حال میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم” پری“ کا اب تامل ریمیک بنایا جائے گا۔فلم میں انوشکا شرما نے مرکزی کردار اداکیا۔ فلم میں انوشکا کے نئے ڈراﺅنے انداز کو انٹرنیٹ سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر تو بے حد پسند کیاگیامگر فلم سینما گھروں میں کامیاب بزنس کرنے میں ناکام رہی۔

 

فرحان اخترکا فیس بک سے پھڈا

ممبئی(شوبزڈیسک )نامور بالی ووڈ ہدایت کارواداکار فرحان اختر نے اپنا فیس بک اکاو¿نٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کارو اداکار فرحان اختر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنا فیس بک اکاو¿نٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کررہے ہیں، تاہم ان کا تصدیق شدہ فرحان اختر لائیو پیج بحال رہے گا جس میں وہ اپنی سرگرمیوں سے متعلق اپنے مداحوں کوا?گاہ کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ پچھلے چند روز سے فیس بک ڈیٹا چوری لیکس نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرانے کا اسکینڈل منظر عام پر ا?نے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برگ صارفین سے معافی بھی مانگ چکے ہیں، تاہم دنیا بھر کے لوگ فیس بک کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے اپنے اکاو¿نٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں۔اداکار فرحان اختر نے بھی اپنا اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کیا ہے ۔
لیکن انہوں نےتاحال اکاو¿نٹ ڈیلیٹ کرنے کی حتمی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

 

ماہرہ خان فلم ”پرے ہٹ لو“میں رومانس کرتی نظر آئینگی

کراچی(شوبز ڈیسک)لالی وڈ سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی ایک نئی رومانٹک کامیڈی فلم میں نوجوان اداکار شہریار منور سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔پرے ہٹ لو کی ہدایات معروف ڈرامے ہو من جہاں کے ہدایت کار عاصم رضا دیں گے، جس کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔فلم کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے عاصم رضا نے اپنے ڈرامے ہو من جہاں کی شاندارکامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناظرین کو پرے ہٹ لو میں بھی شاندار کہانی دیکھنے کو ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پرے ہٹ لو کی تیاری کے لیے انہوں نے پروڈکشن ٹیم سے لے کر اداکاری تک نوجوانوں کو منتخب کیا ہے، تاکہ فلم کے ذریعے دیے جانے والے پیغام کو ناظرین تک بہترین اور بھرپور انداز میں پہنچایا جاسکے۔
فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کے درمیان ہونے والی اتفاقی محبت کے گرد گھومتی ہے۔عاصم رضا نے بتایا کہ فلم کو پاکستان سمیت یورپ میں فلمایا جائے گا، فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ماہرہ خان ادا کریں گی، جو فلم میں شہریارمنور سے متعدد ملاقاتوں کے بعد پیار کرنے لگتی ہیں۔واضح رہے کہ ” پرے ہٹ لو “کا سکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، زارہ نور عباس، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔فلم کو آئندہ برس عیدالاضحی پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

 

شاہد کپور کو معاوضہ بڑھانا مہنگا پڑگیا،فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد ہدایت کاروں کی اولین ترجیح بن چکے ہیں جب کہ اپنی اسی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔شاہد کپور نے فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدماوتی کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ راجپوت کا کردار ادا کیا جسے نہ صرف مداحوں بلکہ نامور فلمسازوں کی جانب سے بھی سراہا گیا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے معاوضے میں اضافہ کیا لیکن اس فیصلے کی وجہ سے شاہد کپور کو بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی فلم سے ہاتھ دھونا پڑے گا کیوں کہ اداکار کو زیادہ معاوضہ دینے پر رضامند نہیں ہیں۔

 

رنویر سنگھ کو 15 منٹ کی پرفارمنس کیلئے 5 کروڑ کی آفر

لاہور(شوبزڈیسک) بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ کو صرف 15 منٹ کی پرفارمنس کیلئے 5 کروڑ روپے کی آفر کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ رنویر سنگھ کو لوگوں کے ہجوم کے سامنے ڈانس کرنے کے عوض اتنے زیادہ معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈاداکار رنویرسنگھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آنیوالے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اگرچہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارائیں بھی پرفارمنس کرتی ہیں، تاہم اس بار سب سے زیادہ معاوضے کی پیشکش رنویر کو کی گئی ہے۔آئی پی ایل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اداکار نے ایونٹ میں پرفارمنس کی حامی بھرلی ہے۔

 

جس کیلئے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

 

بھارتی فلمسازوں کی جانب سے فلموں کی آفرز آرہی ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران ماوراحسےن نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی وڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراﺅں کے مقابلے کےلئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی ۔

 

پریانکا چوپڑا کرائم فلم ”ڈان3“ کی کاسٹ سے آﺅٹ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم سیریز ڈان میں یقینا جنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا کے ایکشن نے سب کے دل جیت لیے تھے۔تاہم پگی چوپس کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اور فرحان اختر نے تھرلر کرائم سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کے لیے سکرپٹ اور کاسٹ کو مکمل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ سیریز کی تیسری فلم میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ ان کی جگہ کسی نئی اور خوبرو اداکارہ کو شاہ رخ خان کے مقابلے کاسٹ کرکے اسکرپٹ میں بھی تھوڑی سی تبدیلی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیسری فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کرکے پریانکا چوپڑا کے ایکشن کے کردار کو تبدیل کرکے ہیروئن کے رومانٹک کردار کو شامل کیا جائے گا۔

، جس کے لیے پگی چوپس کے بجائے نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم کو 2020 تک ریلیز کردیا جائے گا، جب کہ فلم کے حوالے سے آفیشل اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔ ڈان سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز کی گئی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، بومن ایرانی اور اوم پوری سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے تھے۔یہ فلم دراصل 1978 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم ڈان کا ریمیک تھی۔

 

انڈسٹری میں پاو¿ں جمانے کےلئے لگن سے کام کیا‘کترینہ کیف

ممبئی (شوبزڈیسک)میگا بجٹ بولی وڈ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف بار بی ڈول کترینہ کیف نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔انڈسٹری میں پاو¿ں جمانے کے لیے سخت محنت اور لگن سے کام لیا۔بھارتی نشریاتی ادارے سے خصوصی بات کے دوران کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے 15 سالہ فلمی کیریئر کے اتار چڑھاو¿ پر کتاب لکھیں۔’عجب پریم کی غضب کہانی‘ اداکارہ سے جب سوال کیا گیا کہ فلم انڈسٹری میں انہوں نے کس طرح کامیابی حاصل کی، جب کہ یہ انڈسٹری ان کے لیے بالکل نئی تھی، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کو جاننے کے لیے خود پر محنت کی، تاہم وہ اس معاملے پر فی الحال جواب دے کر وقت برباد نہیں کرنا چاہتیں۔

، کیوں کہ وہ اس معاملے پر کتاب لکھنے کا سوچ رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔2003 سے فلم ’بوم‘ سے کیریئر کی ابتداءکرنے والی کترینہ کیف نے اگرچہ 15 سالوں میں متعدد فلاپ فلمیں بھی دیں، تاہم ان کے کھاتے میں ’ٹائیگر زندہ ہے، عجب پریم کی غضب کہانی، ایک تھا ٹائیگر، جب تک ہے جاں، پارٹنر، ویلکم، ریس، دے دھنا دھن، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، بینگ، بینگ، دھوم تھری، ہم کو دیوانہ کر گئے اور سنگھ از کنگ‘ جیسی فلمیں بھی ہیں۔ان دنوں وہ اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اپنے 15 سالہ فلمی کیریئر کے اتار، چڑھاو¿ پر بات کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ابتداء سے ہی ان کا مقصد بالی وڈ میں خود کو منوانا تھا-

 

 

رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے شدید ، بارشیں بھی کم ہونگی،چونکا دینے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی جبکہ بارشیں بھی کم ہوں گی۔ڈی جی میٹ غلام رسول نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں اپریل اور مئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوں گے جبکہ اس دوران درجہ حرارت میں معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ رہے گا۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے اور تیز بارشوں سے ان ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ 2 ماہ میں جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہوگیا،انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا، اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گذشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔شہر قائد میں گذشتہ 3، 4 روز کے دوران سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کا زور بڑھا اور پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جاپہنچا تھا۔

میمو گیٹ کیس کا تہلکہ خیز موڑ حسین حقانی کو پھر مہلت مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا۔ سپریم کورٹ میں سابق سفیرحسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ ایک شخص عدالت سے جھوٹ بول کر چلا گیا، ٹی وی پررات بھرگفتگو کرنے والے کہتے ہیں گڑے مردے اکھاڑے جا رہے ہیں، بیٹھ کرباتیں کرنے والوں کو قانون کا معلوم ہی نہیں ہوتا، اب حکم جاری کررہا ہوں کہ زیر التوائ مقدمات پربات نہیں ہوسکتی، جتنے صاحبان بیٹھ کررائے دیتے ہیں ان سب کوبلالوں گا، میڈیا پرزیرالتوائ مقدمات پرکوئی رائے زنی نہیں ہونی چاہیے تاہم جب کیس کا فیصلہ آجائے تواس کے بعد جو مرضی کہتے رہیں۔