Author: Daily Khabrain

لندن (نیوز ایجنسیاں )برطانوی نو عمر بچے اوم امین نے ذہانت میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوم امین نے ہائی آئی کیو سوسائٹی مینسا کے ٹیسٹ میں 162 پوائنٹس اسکور کیے ہیں جو کہ 18 سال سے کم عمر کی کیٹگری میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کی ذہانت کی سطح سے بھی زیادہ ہے ۔اوم امین شمالی لندن کے سوامی نارائن سکول کی چھٹی جماعت کا طالب علم ہے ۔ ہائی آئی کیو سوسائٹی مینسا کی جانب سے انہیں ذہانت کا سرٹیفیکٹ بھی دے دیا گیا ہے ۔

Read More

لاہور (نیوز ایجنسیاں )صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں چھوٹو گینگ یا تو جہنم واصل ہو جائے گایا ہتھیار ڈال دے گا۔ علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد رینجرز پولیس کی مدد کیلئے علاقے میں موجود رہے گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ ہمارا سیاسی مخالف نہیں بلکہ جرائم پیشہ گروہ ہے۔ پنجاب حکومت کا عزم ہے کہ اس علاقے کو ہر صورت کلیئر کرایا جائے گا، جبکہ ہتھیار ڈالنے کے علاوہ چھوٹو گینگ کا کوئی مطالبہ قبول…

Read More

لاہور (میاں افضل سے) صوبے کی 21 سنٹرل جیلوں میں دہشتگردوں سمیت 348 سزائے موت کے قیدی پھانسی کی سولی پر لٹک چکے ہیں۔ جبکہ 3 پھانسی کے منتظر قیدی ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سب سے سزائے موت پانے والے 45 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے جبکہ دوسرے نمبر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 42قیدیوں کو پھانسی دی گی اور سنٹرل جیل بہاولپور میں 32 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض سنٹرل جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو…

Read More

راجن پور، رحیم یار خان، کچہ جمال، ملتان (نمائندگان، نیوز ایجنسیاں) چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کو ناکامی کا سامنا، پاک فوج میدان میں آ گئی چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے جوان پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاک فوج کی ایک بٹالین اوکاڑہ سے ملتان پہنچ گئی ہے جوکہ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں حصہ لے گی جبکہ آپریشن کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے کور کمانڈر بہاولپور سے ملاقات کی تھی…

Read More

اسلام آباد (این این آئی‘ آئی این پی‘ اے پی پی) حکومت کا پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی جانب سے مذموم مقاصد کی خاطر وزیراعظم کی ذات اور خاندان پر لگائے جانے والے مضحکہ خیز الزامات کا ہر فورم پر موثر جواب دینے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، عوامی ترقی اور تعمیر کے سفر کو الزامات اور اپنی ذاتی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،حکومت نے اس سے پہلے بھی ایسی سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ…

Read More

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ہیڈ کوارٹرر جی ایچ کیو)راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے بہادر فوجی جوانوں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اعزازت سے نوازا ،شہدا کے لواحقین کی خصوصی شرکت۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں بہادری اور جرات کی داستانیں رقم کرنے والے فوجی جوانوں اور شہدا کو ملٹری اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں فوجی افسران ،شہدااور غازیوں کے لواحقین نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔آر می چیف جنرل راحیل شریف نے…

Read More

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز چھ مسودہ قانون اکثریت رائے سے منظور کر لئے – جومسودہ قانون منظور کئے گئے ان میں مسودہ قانون (ترمیم) جنگلات پنجاب 2016، مسودہ قانون فلڈپلین ریگولیشن پنجاب 2015، مسودہ قانون (تریم) ویجیلینس کمیٹیاں پنجاب2016، مسودہ قانون شادی ، بیاہ ، تقریبات پنجاب 2015ء، مسودہ قانون (ترمیم) اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب 2016ءاور مسودہ قانون (ترمیم) کمیشن برائے مقام نسواں پنجاب 2015ءشامل ہیں -تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ویجیلینس کمیٹیاں بنانے سے متعلق مسودہ قانون اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت…

Read More

لندن (وجاہت علی خان سے) پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کے بعض افراد کا نام آنے پر وزیراعظم و آصف علی زرداری کی لندن میں مروجودگی اور عمران خان و چودھری نثار علی خان کے ایک ہی جہاز میں پاکستان سے لندن تک کا اکٹھے سفر کرنے کے بعد ایک نیا لندن پلان سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان بیک ڈور رابطوں کے ذریعے یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس معاملہ میں رائے ونڈ میں دھرنے یا مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ…

Read More

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر کے اکاﺅنٹس تک رسائی کے لئے سوئس حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے رسائی ملنے پر پتا چلے گا کہ یہ پیسے کسی ضابطہ کار کے تحت یا بلیک منی کے ذریعے گئے، معلومات ملنے پر ہی کارروائی شروع ہوسکتی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں پنجاب کی طرز پر”اسلام آباد فوڈ اتھارٹی“کے قیام کےلئے قانونی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اتھارٹی کا جلد اسلام آباد میں قیام عمل میں آ جائے گا۔ حکومت نے قومی اسمبلی میں نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے…

Read More

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر فاٹا بل پیش نہ کرنے اور اپوزیشن کے واک آو¿ٹ کے بعد کورم نہ پورے ہونے پر ملتوی کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا تو حکومت کی جانب سے آج بھی فاٹا اصلاحات بل ایوان میں پیش نہ کیا جاسکا۔حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل ایوان میں پیش نہ کیے جانے پر اپوزیشن کا احتجاج مسلسل جاری ہے اور آج بھی بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن نے اسمبلی کارروائی سے واک آو¿ٹ کیا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے…

Read More