لاہور( خصوصی رپورٹ) یہ سوال ہمیشہ سے ہی اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ موجود رہا ہے کہ آخریہ کیسے طے کیا جائے کہ اب کوئی انسان عمر کے اس کے حصے پر پہنچ گیا ہے کہ اسے ”ذمہ دار“ قرار دیا جائے یا پھر وہ ایسے کام کرنے شروع کردے کہ جس کی بنیاد پر اس کو ذمہ دار قرار دیا جائے ۔ یہ وہ سوال ہے جس کی تلاش اب بھی جاری ہے ،لیکن ”دی انسائیڈر ڈاٹ کام“نے کچھ ایسے کام بتادئیے ہیں جنہیں اگر آپ انجام دینا جانتے ہیں تو آپ خود کو ذمہ دار فرد کہہ…
Author: Daily Khabrain
ٹوکیو(خصوصی رپورٹ )رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے کئی فوائد سامنے آئے ہیں لیکن اب یہ معلوم ہوا ہے کہ خصوصاً کنوارے مردوں میں شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں موٹاپے کا خدشہ د±گنا ہوجاتا ہے۔یوکوہاما سینٹرل یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں میٹابولک سنڈروم سے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ میٹابولک سنڈروم موٹاپے، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے اس مجموعے کو کہتے ہیں جس میں مریض کی شریانیں تباہ ہوجاتی ہیں تاہم خواتین اس سے مستثنیٰ ہیں جب کہ شادی شدہ مرد اس مرض کا کم ہی شکار ہوتے ہیں۔ماہرین نے…
سینٹ پیٹرزبرگ(خصوصی رپورٹ) روسی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈولفن مچھلیاں انسانوں کی طرح آپس میں گفتگو کرتی ہیں لیکن انسان ان کی زبان نہیں سمجھ سکتے۔روسی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ڈولفنیں بھی آپس میں انسانوں کی طرح سے باتیں کرتی ہیں یعنی وہ بھی انسانوں کی طرح الفاظ اور باقاعدہ زبان کا سہارا لیتی ہیں لیکن فی الحال اس زبان کو ہم نہیں سمجھ سکتے۔روس میں کاراداگ نیچر ریزرو کے ماہرین نے وہاں رکھی گئی یاشا اور یانا نامی دو بلیک سی بوٹل نوز (Bottlenose) ڈولفنوں کی آوازیں کئی مہینوں…
ویانا(خصوصی رپورٹ)آسٹریا کی اٹھارہ سالہ لڑکی نے اپنے والدین پر مقدمہ کردیا ہے کیونکہ وہ اس سے بغیر اجازت لئے پچھلے سات سال سے فیس بک پر اس کے بچپن کی تصویریں پوسٹ کررہے ہیں جن کے باعث اسے انتہائی شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔لڑکی کا دعوی ہے کہ 20094 سے اب تک اس کے والدین فیس بک پر اس کی 500 سے زائد تصویریں اپنے 700 دوستوں کے ساتھ شیئر کراچکے ہیں جس کی وجہ سے اس کی زندگی جہنم بن گئی ہے۔ اس لڑکی کے بچپن کی شیئر کرائی گئی تصاویر میں ڈائپر بدلنے سے لے کر پوٹی…
لندن (خصوصی رپورٹ) گھر کی صفائی ستھرائی ایک لائق تحسین عمل ہے۔ اس کی بدولت نہ صرف گھر میں خوبصورتی نظر آتی ہے بلکہ یہ اچھے رہن سہن کو بھی اجاگر کرتی ہے مگر ایک حالیہ سٹڈی کے نتائج نے اس کی اہمیت کو اور بھی دوچند کر دیا ہے۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے وابستہ محققین کا کہنا ہے کہ گھر کی اچھی طرح صفائی میں ناکامی کا نتیجہ کینسر یا سانس کی بیماریوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں متعدد گھروں سے گرد کے نمونہ جات اکٹھے کئے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ بہت…
لندن (خصوصی رپورٹ)برطانوی ماہرین نے زیادہ پانی پینے کو گردوں کو محفوظ رکھنے میں معاون قرار دیدیا،برطانوی ماہرین کے مطابق دنیا میں اس وقت لاکھوں لوگ گردے کے مریض صرف اس وجہ سے بنے ہیں کہ وہ پانی کی وافر مقدار استعمال نہیں کرتے ،گردے کے امراض میں سے ایک گردے کی شدید چوٹ ( اکیوٹ کڈنی انجری یا اے کے آئی) ہے اس کی وجہ پانی پینے میں کنجوسی ہے لوگ اس کی وجہ سے لقمہ اجل بھی بن رہے ہیں اس لیے ماہرین زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بوڑھے افراد اور امراضِ قلب…
بیونس آئرس( نیوز ڈیسک ) ارجنٹائنی کسانوں نے خون پسینہ ایک کر کے اپنے کھیتوں میں اگائی گئی سبزیاں لوگوں میں مفت تقسیم کر دیں۔کسانوں نے ایسا کسی خوشی کے اظہار کے لیے نہیں کیا بلکہ یہ ان کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج تھا۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنی پیداوار کی فروخت کے لیے بہتر ماحول مہیا کیا جائےورنہ وہ ان فصلوں کو دوبارہ کبھی نہیں اگائیں گے۔
ضریہ (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کے صوبے قصیم کے ضلع ضریہ کی سڑکوں پر نمودار ہونے والا غیر روایتیدرخت ان دنوں ہر جگہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بعض افراد کے نزدیک یہ دور سے کھلے میدان میں نصب ہونے والے راکٹ گرینیڈز (آر پی جی)نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت یہ درخت نہیں بلکہ پلاسٹک کے ماڈل ہیں۔ مقامی بلدیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹس کے ذریعے ان کی تصاویر شیئرکی ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا کے حلقوں کی جانب سے تنقید اور تعریف کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ضریہ جو ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ شہر بھی…
لاہور(نیٹ نیوز)چین میں چاند زمین پر آگیا جہاں طوفانی ہوائیں چاند کو ادھر ادھر دوڑاتی رہیں۔جی ہاں چین کے صوبے فوجیان میں یہ دلچسپ نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملاجب ہوا سے پھولا ہوا ایک آرائشی چاند تیز طوفانی ہواﺅں سے مقابلہ نہ کرسکا اور سڑک پر آ گیا۔تیز ہواﺅں کے ساتھ یہ چاند کبھی سڑک تو کبھی گاڑیوں کے اوپر سے گزرتا ہوا دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ چین میں آج سے روایتی مون فیسٹیول منایاجارہا ہے ۔
لاہور (خصوصی رپورٹ)زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام بحیرہ مردار، سب سے نمکین پانی کا ذخیرہ بھی مانا جاتا ہے مگر اس کے پانی کے اندر کسی چیز کو کچھ دن کیلئے چھوڑ دیا جائے تو کیا ہوتا ہے ؟ایسا ہی تجربہ ایک آرٹسٹ سگالیٹ لانڈاﺅ نے 2014 ءمیں کیاانہوں نے ایک سیاہ رنگ کا عروسی لباس دو ماہ کے لیے بحیرہ مردار میں ڈبو کر چھوڑ دیا۔بحیرہ مردار میں جب اس کو ڈبویا گیا تو یہ بالکل سیاہ تھا مگر دو ماہ بعد یہ جادوئی انداز میں بدل کر سفید ہوچکا تھا جسکی وجہ پانی میں…