نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے سخت ٹویٹس سے بھارتیوں کو تپا کر رکھ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت شدید ترین تنقید کا نشانہ بننے والے چند ٹویٹس بھارتی اداکارہ کے نام سے بنے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے جاری کئے گئے ہیں۔ ان ٹویٹس میں انہوں نے بھارتی فوج پر اڑی میں ہونے والے حملے میں مارے جانے والے تمام فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو لوگ بھی ہلاک ہوئے وہ دہشت گرد تھے کیوں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم کرتے تھے اور اب وہ یقیناً جہنم میں ہوں گے۔…
Author: Daily Khabrain
لاہور(کلچرل رپورٹر)عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں میں ”جانان “ نے توقعات سے بڑھ کر بزنس کیا ہے کیونکہ اسے ہر طبقے نے بہت پسندکیا ہے حالانکہ ریلیز سے قبل ناقدین اس فلم کو کسی کھاتے میں نہیںڈال رہے تھے کیونکہ اس کے مقابلے میں دو بڑی پروڈکشن کی فلمیں پیش کی جارہی تھیں۔ اس فلم بارے صرف اتنا معلوم تھا کہ یہ چندنئے لوگوں نے بنائی ہے جس کا مقصد پختونوں کے بارے میں منفی پراپیگنڈے کو زائل کرنا ہے۔فلم کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ اسے ریحام خان نے پروڈیوسر کیا لیکن فلم کے کریڈٹ میں…
نیو جرسی۔ نیوز ڈیسک ۔ اے ٹی اینڈ ٹی لیبز نے ایک اچھوتے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دور دراز علاقوں میں تاروں سے بجلی کے ساتھ ساتھ تیز رفتار انٹرنیٹ بھی پہنچایا جائے گا۔پروجیکٹ ایئرگگ (Project AirGig) نامی اس منصوبے کی بدولت انٹرنیٹ کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے بجلی کے کھمبوں پر وقفے وقفے سے خصوصی مواصلاتی آلات لگائے جائیں گے جو اِن تاروں میں دوڑنے والی بجلی کے ساتھ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے سگنل بھی شامل کردیں گے۔ یعنی اضافی تاریں بچھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ منصوبہ خاص طور پر ان دور…
لاہور( نیوز ڈیسک ) میں نے بہت تیاری کی تھی مجھے شادی پر کیوں نہیں بلایا ، اداکارہ میرا کرکٹر محمد عامر سے ناراض ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق فلم سٹار میرا نے اپنے ایک مشتر کہ دوست کے ذریعے محمد عامر سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محمد عامر کی بارات او رولیمہ کیلئے خصوصی سوٹ تیار کروائے خوب تیاری کی تھی مگر مجھے افسوس ہے کہ عامر نے مجھے دعوت دینا گوارہ نہیں کی اس پر میں ان سے ناراض ہوں تاہم پھر بھی ان کو شاد ی کی مبارکباد دیتی ہوں ۔
سرینگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہالی وڈ فنکار بھی تڑپ اٹھے۔ جنت نظیر وادی میں سیر کیلئے نے والی اداکارہ ایریکاڈیرکسن کشمیر پر بھارتی ظلم وستم بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ویب سائٹ پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں ایریکاڈیرکسن کا کہنا تھا کہ آپ کیسا محسوس کرینگے کہ اگر آپ کا شوہر گھر سے دودھ یا ڈبل روٹی لینے جائے اور پھر کبھی واپس نہ آئے۔ آپ کیسا محسوس کریں گے، اگر آپ کی بیٹی کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جائے اور وہ پھر وہ ہمیشہ کیلئے اپنی آنکھیں کھودے۔ آپ کو کیسا…
مہاراشٹر (خصوصی رپورٹ) 3جون 2013ءکو یہ خبر آئی کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیاخان (نفیسہ خان) نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ تین برس بعد اس کیس پر پرائیویٹ طور پر کام کرنے والے فرانزک ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا گلا گھونٹ کر پہلے اسے قتل کیا گیا‘ اس کے بعد اسے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ برطانوی ماہر جیسن جیمز کو جیاخان کے والدین نے ہائر کیا تھا کہ وہ اس کیس پر کام کریں۔ ایک ماہ قبل مہاراشٹر کی مقامی عدالت نے…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافیوں نے پاکستانی اداکاروں اور گائیکوں کو دھمکی آمیز خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ تمہارے ملک میں بھارتی فلموں کا غیرقانونی کاروبار ہوتا ہے۔ بھارتی فلمیں بہت مقبول بھی ہیں ہم نے تمہیں دو سالوں میں اتنی دولت دی ہے کہ وہ تم 10 سالوں میں بھی نہیں کما سکتے لیکن یہ تمام کام اب ہمارے سپاہیوں کی لاشوں پر نہیں ہو سکتا تم پاکستان کے انتہا پسندوں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تم پاکستان واپس چلے جاﺅ۔ پلیز جلد چلے جاﺅ بتاﺅ کہ تم…
ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم”تو تک تو تک توتیا“کا ٹائیٹل ٹریک لانچ کر دیا۔ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں اداکارہ کنگنا رانوت نے فلم”تو تک تو تک توتیا“کا ٹائیٹل گانا ریلیز کیا اور اس کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فلم کامیاب ہو گی ۔اس فلم میں سونو سود،پربھودیوا اور تمنا بھاٹیہ نے کام کیا ہے ۔کنگنا نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی وجہ سے یہاں پر ہیں انہیں خوشی ہوئی جب سونو سود نے ٹائیٹل ٹریک لانچ کر نے کے لئے ان کو مدعو کیا۔کنگنا نے کہا کہ ان کو…
ممبئی (شوبز ڈیسک)رشی کپور کے بعد شاہ رخ خان کا بھی میٹر شارٹ،ایمسٹرڈیم میں آٹو گراف لینے کے خواہش مند پرستار کو مارنے کے لیے چڑھ دوڑے،گارڈز نے بیچ بچاو¿ کرایا جبکہ فین روتارہ گیا۔کہتے تو ہیں خود کو پرستاروں کے من پسند،لیکن شاہ رخ خان کے کیا کہنے ،ایمسٹرڈیم میں ہتھے سے ہی اکھڑ گئے،پرستار آٹو گراف کے لیے لپکا تو بالی وڈ کے بادشاہ نے بادشاہت دکھاتے ہوئے زور کا دھکا دے مارا ۔غصے سےلال پیلے شاہ رخ خان کو پرستار کا ہاتھ ملانا یا پھر آٹو گراف لینا سخت ناگوار گزارا اور غصے سے لال پیلے ہوگئے۔ایمسٹرڈیم…
لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ 30 سمتبر کا دن ”ستمگر“ میں تبدیل ہونے کا خوف بڑھ رہا ہے۔ ڈنڈے، انڈے اور بلے بردار ”مسلح“ دستوں کی تشکیل سنگین خطرات کی جانب نشاندہی کررہی ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اصل امتحان تصادم کو روکنا ہے، رہنماو¿ں کے جذبانی بیانات کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں اشتعال پیدا ہورہا ہے جو پرتشدد تصادم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ماضی کے برعکس 30 سمتبر کے حوالے سے تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کی ہے اور 30 ستمبر کے…