کراچی(آئی این پی)پاکستان میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے چار سابق غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ گئے ، چاروں کھلاڑی آج سے پاکستانی کرکٹرز کے ٹرائل لیں گے ۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے چار سابق غیر ملکی کرکٹر کراچی پہنچ گئے ۔ جونٹی رہوڈز ، ڈیمن مارٹن ، اینڈی رابرٹس اور ڈینی موریسن دبئی سے کراچی پہنچے ۔ چاروں کرکٹرز پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور آج سے پاکستانی کرکٹرز کے ٹرائل لیں گے ۔ ٹرائل کے بعد مختلف ٹیمیں بنا کر میچز بھی کھیلے جائیں گے ۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات…
Author: Daily Khabrain
اشرف قریشی …. بحث و نظر 1966-67ءمیں کچھ تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے حضرات نے حسن پروانہ میں موجود سرکاری سکول میں بیٹھ کر کچھ اہم فیصلے کئے جس میں سرائیکی لفظ کو زبان کا نام دے کر کلچر کونسل تشکیل دی گئی جو بعد میں سرائیکی ادب زبان کے بعد صوبے کے قیام پر پہنچ گئی اور اسی دوران ان حضرات نے جن کے نام اور کام سے خطے کے سب لوگ واقف ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے بڑھانے اور بھارت اور افغانستان میں پاکستان دشمن سرکاری ایجنسیوں سے تعارف اور امداد طلب کی۔ انہوں نے جن…
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے سرجیکل اسٹرائیک کی سختی سے تردید کی ہے۔پاکستان نے جوابی کاروائی میں بھارت کا جانی نقصان کے ساتھ ساتھ 3اہم پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں ،بھارت کا سپلائی روٹ تباہ کر دیا گیا ۔پاکستان نے آئندہ بھی بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔عسکری ذرائع کے مطابق بھارت کو جانی نقصان بھی اُٹھا نا پڑا ہے ،بھارت کا مین سپلائی روٹ بھی تباہ کر دیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ نے لائن…
لاہور (سٹی رپورٹر) کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب‘ حکومت نے 5میں سے 3مطالبات تسلیم کر لئے جبکہ باقی 2مطالبات کا فیصلہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔ رات گئے مذاکرات کے بعد کسان اتحاد کی مرکزی قیادت کو رہا کر دیا گیا اور کسان اتحاد کی طرف سے حکومت کے سامنے 5مطالبات رکھے گئے جس میں سے حکومت کی جانب سے 3مطالبات منظور کر لئے اور باقی 2مطالبات کا فیصلہ آج وزیراعلیٰ…
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کام کرنے دیا جائے۔سپراسٹار سلمان خان نے انتہاپسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے کو فون کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت…
راولپنڈی( ویب ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی نئی نسل پاکستان کو بلندیوں پر لے جائےگی۔جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں آرمی پبلک اسکول اورکالجزکے طلبہ و طالبات کو ایوارڈزدینےکی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔ آرمی چیف نے فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈز سے نوازا۔تقریب سے خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت، خوشحال، روشن اورمحفوظ پاکستان کی ضامن ہے، اس…
ڈاکٹر نوشین عمران مسوڑھے دانتوں کے گرد قمیض کے کالر کی طرح ہوتے ہیں اور جبڑے کی ہڈی کو ڈھانپ لیتے ہیں۔ ہر دانت مسوڑھوں کے نیچے موجود ہڈی سے جڑا ہوتا ہے۔ دانت اور ہڈی کے جوڑ پر باریک ریشے دانت کو مضبوطی سے جوڑے رکھتے ہیں۔ صحت مند مسوڑھے ریشوں کو اصلی حالت میں رکھتے ہوئے دانتوں کی مضبوطی بڑھاتے ہیں۔ عموماً آپ دیکھیں گے کہ بوڑھے افراد کے دانت لمبے نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ عمر کے ساتھ مسوڑھوں کا سکڑ جانا اور اوپر کی جانب کھنچنا ہے جس وجہ سے دانت پہلے سے لمبے نظر…
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر سیاسی ماحول میں کشیدگی کم کرنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ چند دنوں میں مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کے متحد ہونے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی پشت پناہی کے بارے میں قراردادیں منظور…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان نے بھارتی قیادت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اوڑی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ قبل از وقت نتیجہ اخذ نہ کیا جائے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے۔ اس کے واضح ثبوت موجود ہیں، مودی سرکار پاکستان کو کیا تنہا کرے گی اپنی خیر منائے، بھارت کا اصل چہرہ عالمی فورمز پر بے نقاب کرینگے۔ اس حوالے سے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ را کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا…
لاہور(خصوصی رپورٹ)میسیجنگ کے لیے معروف ایپ سنیپ چیٹ نے اپنے پہلے گیجٹ کا اعلان کیا ہے جو کیمرے سے لیس ایک ایسا چشمہ ہے جس سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے ۔کمپنی نے اس آلے کا نام سپیکٹیکلز رکھا ہے جس کے اس برس کے اواخر میں بازار میں آنے کی توقع ہے ۔ اس کی قیمت تقریبا 130 ڈالر ہو گی۔اس چشمے میں نصب کیمرے سے دس سیکنڈ تک کی ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے ۔اس نئے گیجٹ کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا نام بھی بدل لیا ہے اور اب اسے سنیپ چیٹ کے بجائے…