Author: Daily Khabrain

ڈاکٹرنوشین عمران اکثر افراد پیروں میں مستقل درد کا شکار رہتے ہیں۔ ادویات استعمال کرنے یا مالش کرنے سے درد وقتی طور پر کم ہو جاتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ پیروں میں ہونے والا درد نہ صرف چلنے پھرنے میں مشکل بلکہ بے سکونی اور بے آرامی کا باعث بھی بنتا ہے۔ پیروں میں درد صرف پیر کی ایڑھی، تلوے، انگلیوں، ٹخنے یا پورے پیر میں ہو سکتا ہے۔ اس کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے جس میں سب سے عام بات عیر معیاری یا ایسے جوتے کا استعمال ہے جو آرام دہ…

Read More

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) امریکی کمپنی نے ایسی الماریاں تیار کرلی ہیں جن میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں اور سلاد وغیرہ بہ آسانی اگائے جاسکتے ہیں اور اسی مناسبت سے انہیں وال فارمز (دیوار گیر کھیت) کا نام بھی دیا ہے۔یہ کوئی نیا تصور نہیں بلکہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا میں ایسے منصوبوں پر کام ہوتا رہا ہے جن کے تحت خلا کے بے وزن ماحول میں کم سے کم جگہ استعمال کرتے ہوئے پھل اور سبزیاں (معمول سے کم وقت میں) اگانے کے تجربات کیے گئے ہیں۔ کمپنی نے ان ہی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی ٹیکنالوجی وضع کرلی…

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ) واٹر جیننامی کمپنی کی تیار کردہ اس مشین کا انحصار ایک سادہ اور بنیادی سائنسی حقیقت پر ہے جسے (condensation) کہا جاتا ہے ۔ سکول کی سطح پر سائنس میں پڑھایا جاتا ہے کہ جب پانی کو گرم کیا جاتا ہے تو وہ بخارات یعنی گیس میں تبدیل ہوجاتا ہے اور جب آبی بخارات کو ٹھنڈا کیا جائے تو وہ پانی میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اسی بنا پر ٹھنڈے پانی کے گلاس پر پانی کی بوندیں نمودار ہوجاتی ہیں جو دراصل ہوا میں موجود نمی کی مائع شکل ہوتی ہے ۔ یہ مشین بھی ٹھیک اسی اصول پر…

Read More

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) کمیونسٹ پارٹی انڈیا کے جنرل سیکرٹری سیتارام یچوری نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، مودی سرکارہوش کے ناخن لے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی انڈیا کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری نے ایک انٹرویو میں مودی سرکار کو سمجھانے کی کوشش کی کہ پاکستان سے کشیدگی کو مزید ہوا نہ دی جائے، اسلام آباد سے سیاسی اور سفارتی سطح پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جائے تاکہ ان معاملات کا کوئی حل نکالا جاسکے۔اس سے پہلے نریندرمودی کے سینئر مشیر نے بھی پاکستان میں اعلی سطح پر رابطہ کرکے…

Read More

لاہور (تجزیہ : ضیا شاہد) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان نے محرم کے فوری بعد اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے، اس لئے پانامہ لیکس کے سلسلہ میں حکومتی ٹیم اور اپوزیشن ٹیم کے مابین ٹی او آرز طے کرنے کے بارے میں رکے ہوئے مذاکرات کو پھر سے شروع کیا جائے گا تا کہ اگر کوئی قابل عمل فارمولا طے ہو سکے تو عمران خان کے دھرنے کی نوبت ہی نہ آئے۔ واضح رہے کہ لاہور میں اخباری ایڈیٹروں سے ملاقات میں سپیکر…

Read More

اسلام آباد  (خصوصی رپورٹ) چین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت میں اوڑی حملے اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے بعد بیجنگ مسلسل اسلام آباد سے رابطے میں ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا چین دونوں ملکوں کے درمیان امن کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے تاہم بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ انہوں نے عوامی سطح پر امن کے قیام کے حوالے سے بیان جاری…

Read More

کھوئی رٹہ(نمائندہ خصوصی ) سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوئے بھارت کے گلے پڑ گئے بھارتی حکومت نے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں30دن کےلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا اخباری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعویٰ کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے بھارتی حکومت جوابی حملہ سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے 30دن کے لئے ملک بھر میں ہائی الرٹ کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے سرحدی ایریاز کی آبادیوں کو خالی کرایا جا رہا ہے نیپال کے ساتھ لگنے والی 365کلو میٹر لمبی سرحد پر حفاظتی اقدامات کےے جا رہے…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے مصدقہ معلومات کی بنیاد پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کی وارننگ جاری کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اڑی میں اپنے جعلی فلیگ آپریشن کے بعد بھارت اپنے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کروا کے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ایک اور سازش تیار کر رہا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی عیار سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر اور اس کی منظوری کے ساتھ ایک اور سازشی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے…

Read More

گورداسپور(این این آئی) پاکستان کو جنگ کی دھمکیا ں دینے والا بھارت غباروں سے لکھی تحریر سے ڈر گیا، گورداسپور میں پولیس نے مودی کووارننگ کی تحریر والے کئی غباروں کو”گرفتار“ کرلیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے کر بڑی بڑی چھوڑنے والا بھارت چھوٹے چھوٹے غباروں سے ہی ڈر گیا۔ بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں پولیس نے نریندر مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے پکڑے ہیں۔ غباروں پر اردو میں درج ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی تو بھارت برباد ہوجائے گا، اس تحریر میں بھارت کو بزدل بھی قرار دیا گیا…

Read More

ڈاکٹرنوشین عمران سر کے بالوں کا ایک جگہ سے گر جانا یا ایلویشیا ایریٹا مدافعاتی نظام کی کمزوری کے باعث ہونے والا مرض ہے۔ اس میں تمام سر سے بال نہیں گرتے بلکہ سر کے کسی ایک یا زیادہ حصوں سے بال گر جاتے ہیں۔ اس مرض میں صرف سر ہی نہیں بلکہ جسم کے کسی بھی حصے سے بال گر سکتے ہیں۔ بعض اوقات سر پر ایک سے زائد جگہوں پر بال گرتے ہیں۔ یہ عمل بڑھتا رہے تو گنج والے حصے بھی بڑے ہو جاتے ہیں اور سر پر پھیلتے جاتے ہیں۔ اس سے کچھ عرصہ بعد سر…

Read More