لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ ہماری سیاسی جماعتیں کشمیر میں مظالم کے حوالے سے پہلے ہی متفق تھیں۔ بلکہ وہ حکومت پر دباﺅ بڑھا رہی تھیں۔ کہ انڈیا کے خلاف سفارتی اور خارجہ سطح پر کوششیں تیز کی جائیں۔ لیکن حکومتی عمائدین اور اتحادی پارٹیوں میں اس حوالے سے تضادات نظر آتے ہیں۔ شیخ رشید نے کھل کر انڈیا کیخلاف آواز اٹھائی لیکن سیاسی پارٹیوں کے اجلاس میں ان کوشامل کرنیکی زحمت گوارہ نہیں کی گئی۔ اجیت ڈول نے ناصر جنجوعہ کو فون کیا اور کہا کہ آپ کشمیر کے مسئلہ کے…
Author: Daily Khabrain
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے کے لیے براہمداغ بگٹی تمام حدیں پھلانگ گیا ، گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کو خون سے رنگنے والا گاندھی کے آگے جھک گیا۔ براہمداغ بگٹی نے گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگئی ہیں۔ براہمداغ بگٹی ان دنوں بھارت میں شہریت کے لیے ہاتھ پاں مار رہا ہے۔ بھارت نے اسے پناہ دینے کی پیشکش کی لیکن پھر لفٹ نہیں کرائی۔
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد اب نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے بھی نریندر مودی کو چیلنج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک نہ ہونے کا پاکستانی دعوی غلط ثابت کر کے دکھائیں۔دوسری طرف آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل…
لاہور(خصوصی رپورٹ)واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سورماﺅں نے اپنے ہی شہریوں کو دھکے دئیے ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالااوربندوق تان لی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستان کی طرف لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جس پر بھارت کی طرف آئے پانچ افراد نے موبائل فون پر ویڈیو اور تصاویر بنانی شروع کر دیں جو بی ایس ایف کے اہلکاروں کو ناگوار گزرا اور انہوں نے ان سے موبائل فون چھین لیا،بعد ازاں بھارتی شہریوں نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے جوابات…
میرپور آزادکشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ آج صبح 4 بجے میرپور آزادکشمیر‘ بھمبر اور سماہنی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔ کنٹرول لائن پر یہ چوتھا حملہ تھا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا اور بھارتی گنیں خاموش کردیں۔ گولہ باری اور فائرنگ صبح چار بجے شروع ہوئی۔ دریں اثنا مختلف سیکٹرز میں کنٹرول لائن کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ دشمن کی سرگرمیوں کا فوری داندان شکن جواب دیا جاسکے۔
نیویارک (شوبزڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا انو کھا اسٹائل آج کل مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ امریکی میگزین کے مطابق حال ہی میں سوئفٹ کا نیا ہیئر اسٹائل انٹر نیٹ پر زیرِ بحث ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی نئے ہیئر کٹ کوبیحد پسند کیا ہے۔ ساتھی گلوکارہ کی برتھ ڈے پارٹی کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں سوئفٹ کا شولڈر شارٹ گولڈن بلونڈ ہیئر کٹ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سوئفٹ کے مداحوں کو ان کا یہ نیا روپ خوب بھایا ہے۔
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عائشہ ثنا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی جز ہے‘ جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم…
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ عینی جعفری اور عثمان خالدبٹ کی پہلی فلم”بالوماہی“آئندہ سال فروری میں ریلیز کی جائے گا جس کا اعلان پروڈکشن کمپنی نے گزشتہ روز سرکاری طور پر کیا۔فلم کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری ہے اور اس کا اخری سپیل جلد شروع کیا جائے گا جس کے بعد پوسٹ پروڈکشن شروع کردی جائے گی۔اس فلم کے ڈائریکٹر ہائسم حسین ہیں جو قبل ازیں بہت سے ٹی وی ڈرامے بناچکے ہیں۔ اس فلم میں معروف ماڈل صدف کنول بھی پہلی بار کام کررہی ہیں یوں فلم کے تین مرکزی کرداروں کی یہ پہلی فلم ہے جس کے بارے میں نہ…
لاہور(شوبزرپورٹر) اداکارہ و ماڈل رےچل خان کوکراچی کے متعدد پروڈےوسروں نے اپنی فلموں مےں کام کرنے کی پےشکش کردی جبکہ اداکارہ ریچل خان کا کہنا ہے کہ سکرپٹ پڑھنے کے بعد کسی فلم مےں کام کا فےصلہ کروں گی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ وماڈل رےچل خان کو کراچی سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈےوسروں نے اپنی نئی شروع ہونے والی فلموں مےں کاسٹ کرنے کی آفر زکی ہیں تاہم رےچل خان کاکہنا ہے کہ مےں پہلے فلم مےں اپنا کردار اور سکرپٹ دےکھنے کے بعد کوئی حتمی فےصلہ کروں گی ،مجھے فلموں مےں اداکاری کرنے کی پہلے بھی پےشکش ہوچکی…
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار مسعود رانا کی21ویں برسی آج منائی جائے گی۔ مسعود رانا 9جون 1938ءکو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے ۔ انہوںنے اپنی فنی زندگی کا آغازپچاس کی دہائی میںریڈیو پاکستان سے کیا۔مسعودرانا نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور دوفلموں دو مٹیاراں او رشاہی فقیر میں ہیرو کے کردار نبھائے لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی۔ اس ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی توجہ گائیکی کی طرف مرکوزکرلی۔ فلم” انقلاب “کےلئے ان کا پہلا گانا 1962ءمیں ریکارڈ کیا گیا ۔انہیں پاکستانی رفیع ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا ۔ مسعود رانا 4اکتوبر 1995ءکو…