لاہور (این این آئی) پنجاب میں میڈیکل اور ہیلتھ ٹرینیز کی تربیتی نگرانی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف کرادیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ”پرائم” کا افتتاح کیا۔تقریب میں سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، وی سی یو ایچ ایس میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر اور پروفیسر احسن وحید راٹھور نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر زہرہ خانم اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر اصغر نقی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔وائس آف راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل امین، پرنسپل جنرل ہسپتال و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر وارث فاروقہ، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ پروفیسر عائشہ ہمایوں نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر آصف نوید نے ای پورٹل کے حوالے سے بریفنگ دی۔”پرائم پورٹل” کے تحت میڈیسن، ڈینٹسٹری، نرسنگ، فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ کی تعلیم و تربیت ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہوگی۔ اب ڈگریوں کے ساتھ ہیلتھ ٹرینیز کی عملی صلاحیتوں اور کلینیکل تجربے کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔دستی لاگ بکس ختم، تربیت کی ہر سرگرمی کا الیکٹرانک ریکارڈ محفوظ ہوگا۔ٹرینیز کی عملی مہارت، تحقیقی پیش رفت اور اساتذہ کی کارکردگی کی ڈیجیٹل نگرانی ہوگی۔ہر تربیتی ادارے کا الگ ڈیش بورڈ، مجموعی نگرانی یو ایچ ایس کرے گی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ شعبہ صحت میں بہتری لانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔معیاری علاج کے لیے جدید ہسپتالوں کے ساتھ تربیت یافتہ طبی افرادی قوت بھی ضروری ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں سب سے زیادہ عزت پروفیشنلز کو دی گئی۔صوبائی وزیرصحت نے یو ایچ ایس کو ایک مؤثر ڈیجیٹل مانیٹرنگ پلیٹ فارم بنانے پر مبارکباد پیش ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بہت اہم ہے، امید ہے اس پورٹل سے اس میں بہت بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز، فیکلٹی ممبران، اور اس پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کرنے والے ہر فرد کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔طبی تعلیم کا مقصد صرف ڈگریاں دینا یا ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ اصل ہدف ایسے ماہر طبی پیشہ ور تیار کرنا ہے جو درست طبی فیصلے کر سکیں، طبی طریقہ کار انجام دے سکیں، اور مریضوں کو معیاری علاج فراہم کر سکیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تقریباً دو سو تیس (230) اداروں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تربیت کی نگرانی کرتی ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ اتنے بڑے نظام کو چلانے کے لیے مناسب مانیٹرنگ، درست ڈیٹا، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باقاعدہ جائزے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پروگرام سپروائزرز کو کارکردگی کی نگرانی کرنے، خامیوں کی بروقت نشاندہی کرنے، اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب صوبے بھر میں نئے میڈیکل کالجز اور اسپتالوں کے قیام کے ذریعے صحت کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)کے تعاون سے، محکمے نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستوں میں بھی سات سو (700) سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم، جدید سہولیات کو اچھی طرح سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں، نرسوں، اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کی مدد حاصل ہونی چاہئے۔اس پروگرام کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات تربیت میں خامیوں کی نشاندہی کرنے اور بہتر، شواہد پر مبنی فیصلوں کی حمایت کرنے میں مدد کرے گی۔مستقبل میں، اس نظام کو ایم بی بی ایس ، ڈینٹسٹری، نرسنگ، فارمیسی، اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز تک بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 33 اداروں کے 3,300 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز شامل ہوں گے۔1,100 سپروائزرز بھی اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گے۔میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابرنے کہاکہ دوسرے مرحلے میں 60 میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے 33,875 طلبہ شامل ہوں گے۔تیسرے مرحلے میں نرسنگ، فارمیسی اور الائیڈ ہیلتھ کے 31,734 طلبہ شامل ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- تعلیمی نظام میں شفافیت میرٹ کی بالا دستی کیلئے و تمام وسائل بروئے کار لائیگے عمیر نعیم
- پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
- رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مالدیپ کیساتھ علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
- پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
- موبی لنک بینک کا ‘اپنا مائیکرو فنانس بینک’ کے حصص خریداری کیلئے معاہدہ
- میرانشاہ، خاتون کے ہاں بیک وقت چاربچوں کی پیدائش
- رطانیہ نے روس کی توانائی کی صنعت کو مزید دبائو میں لانے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان
- بڑھتی فضائی آلودگی اورسموگ، لاہورچڑیا گھر میں جانوروں کی صحت سے متعلق حالات پر تشویش
- سندھ ہائیکورٹ، سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ کو نوٹس جاری
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- بینک آف خیبرکا پشاور میں مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- بلدیاتی انتخابات شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل
- مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
- مری ، موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکالنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
- چیئرمین CDA کا مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع منصوبے کا دورہ
- پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی، ہوٹلز سیل کرنے کا فیصلہ
