سہالہ (نامہ نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق الیکش کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے حکم امتناع جاری کر دیا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 26 نومبر تک الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری
کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخاب کا الیکشن شیڈول 26 نومبر تک معطل کر دیا گیا۔وکیل درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن قانونی طور پر منصفانہ، صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا زمہ دار ہے۔ شہری امجد علی نے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا یاد رہے کہ اس سے قبل چار مرتبہ الیکشن ملتوی کیے جا چکے ہیں یہ پانچویں دفعہ ہے امیدواروں سے فیس وصول کر لی جاتی ہے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیس واپس نہیں کی جاتی اس کا کون ذمہ دار ہوگا اور وہ پیسہ کس کھاتے میں جا رہا ہے اگر الیکشن کمیشن تمام قانونی معاملات طے کیے بغیر اس طرح شیڈول کا اعلان کرتا رہے گا اور عدالت سٹے دیتی رہے گی تو پھر اعلان کرنے کی کیا ضرورت پڑی ہے
