Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
    • حنا جاوید قتل کیس،ورثا کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری
    • قیصر احمد شیخ کی میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار
    • جندول، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی ، عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا
    • پی ایس ڈبلیو اور علی بابا ڈاٹ کام کے درمیان شراکت داری
    • ریکٹر کامسیٹس یوینورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر و دیگر شرکاء کے ہمراہ نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔
    • کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ کی فوٹوگرافی پر مبنی نمائش کا انعقاد
    • دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید
    • پاکستانی وفد کی صدرِ ماریشس سے ملاقات؛ فکری و ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق
    • ٹیکسلا بار کے انتخابات، صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد کی انتخابی مہم عروج پر
    • پوٹھوہار پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال کا LTV/PSV ٹیسٹ کیلئے امیدوران کو بریفنگ
    • پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، گاڑی کی تلاشی پر سید اکبر سے شراب برآمد،مقدمہ درج
    • خالد نواز سدھر کا بانی کی بہنوں ممتاز دولتانہ کی رہائی پر مبارکباد
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 14نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں نظام کی بے حسی بے نقاب
    • لاہور شاہی قلعے کے اکبری دروازہ کی 2 صدییوں بعد بحالی عوام کیلئے کھلنے کو تیار
    • جڑانوالہ پیشی بھگت کر واپس جاتے 3 افراد مخالفین کی فائرنگ سے قتل
    • زیادتی کوشش میں ناکامی اوباش نے کزن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی خاتون دم توڑ گئی
    • پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ کی تقریب کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر (COO ) عمران خان کا دیگر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حنا جاوید قتل کیس،ورثا کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)صوبائی محتسب پنجاب نے تھانہ سول لائن کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے ورثا کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے سی پی او کو یہ نوٹس پنجاب محتسب ایکٹ 1997 کی دفعہ 10(4) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ مقتولہ حنا جاوید کے بھائی فہد جاوید نے صوبائی محتسب میں دائر درخواست میں تمام دستاویزی ثبوت، فرانزک رپورٹس اور متعلقہ دستاویزات کے حصول کی بھی استدعا کی گئی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقتولہ حنا جاوید کو 20 اگست کو اس کے گھر واقع عسکری اپارٹمنٹس میں قتل کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں مقتولہ کا شوہر ڈاکٹر فیصل اصغر امام، اس کا والد اصغر علی فیاض اور گھریلو ملازم ذیشان ارشد نامزد ملزم ہیں اس حوالے سے ہونے والی تمام تحقیقات، ڈی این اے تجزیہ، پوسٹمارٹم رپورٹ اور ان پر ہائی پاورڈ کمیٹی کی فائنڈنگ سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا حالانکہ فرانزک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی این اے اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم سے میچ کررہے ہیں جس پر مقتولہ کے اہل خانہ نے مختلف پہلوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ کا چالان جمع کرانے سے قبل شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں مقتولہ، اس کے شوہر، سسر اور گھریلو ملازم کے ساتھ نمونوں کا تقابلی جائزہ سمیت ڈی این اے کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔ اسی طرح فنگر پرنٹس،متعلقہ لیبارٹری تجزئیے اور ٹریس شواہد سمیت مکمل فرانزک رپورٹ کے علاوہ کیمیائی تجزیاتی رپورٹ فراہم کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں اپارٹمنٹ، بلڈنگ اور گردونواح کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز اور اس سے متعلقہ ڈیجیٹل شواہد بھی فراہم کئے جائیں۔ اسی طرح درخواست میں مکمل پوسٹمارٹم رپورٹ، میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ اور جائے وقوعہ سے اکٹھے کئے گئے شواہد کی فراہمی کے ساتھ مقتولہ کے فون کی کالوں کا مکمل ریکارڈ اور لیپ ٹاپ و موبائل فون کی فرانزک رپورٹ کی فراہمی کی بھی استدعا کی گئی ہے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر کی نسٹ سمیت دیگر یونیورسٹیوں میں تدریس کے دوران سابقہ ریکارڈ، جنسی حراسمنٹ کے واقعات اور ان پر ہونے والی انکوائری رپورٹس سے بھی آگاہ کیا جائے جس پر محتسب پنجاب نے سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذمہ دار افسر کے ذریعے 23 نومبر کو صبح 10 بجے شکایت کا جواب اور مقدمہ کا ریکارڈ پیش کریں محتسب پنجاب کی جانب سے جاری نوٹس میں شکایت اور اس سے متعلق دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت

      قیصر احمد شیخ کی میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار

      جندول، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی ، عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.