اسلام آباد( پ ر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں اسٹوڈنٹس ویک کے سلسلے میں کامسیٹس آرٹ گیلری میں بدلتے آسمان تلے روزمرہ زندگی کے عنوان سے ایک نمائش کاانعقاد کیا گیاجس میں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ 99 تصاویر اور پوسٹرز پیش کیے گئے۔ فوٹوگرافی اور پوسٹر ڈیزائن پر مشتمل یہ نمائش تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کیساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنی۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انچارج کیمپس پروفیسر ڈاکٹر مجید اقبال، سینئر فیکلٹی ممبران، افسران اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
فرح محمود رانا کی زیرِ نگرانی منعقدہ اس نمائش میں طلبہ کے دو الگ الگ تخلیقی منصوبے شامل ہیں جن میں ایک جانب روزمرہ زندگی کے مختلف پہلوں کو اجاگرکرتی تصاویر جبکہ دوسری جانب موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ذمہ داری سے متعلق آگاہی پر مبنی پوسٹرز پیش کیے گئے ۔ یہ دونوں منصوبے شعب آرٹ اینڈ ڈیزائن،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز میزان علی میر اور انور علی کی رہنمائی میں بالترتیب مکمل کیے گئے۔ فوٹوگرافی کی نمائش بدلتے آسمان تلے روزمرہ زندگی کا مقصد طلبہ کو اپنے اردگردکے ماحول، روزمرہ تجربات اور معمول کے مناظر کا مشاہدہ کرنے، سمجھنے اور انہیںکیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ نمائش فوٹوگرافی کو بصری کہانی بیان کرنے کے ایک مثر ذریعے کے طور پر پیش کرتی ہیجس کے ذریعے روزمرہ مشاہدات کو بامعنی تخلیقی اظہار میں ڈھالا گیا ہے۔نمائش کادوسرا تھیم جو انور علی کی جانب سے طلبہ کو تفویض کیا گیا، دنیا کو درپیش بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے والے پوسٹرز پر مشتمل ہے۔ طلبہ نے تخلیقی انداز میں تحریر، تصاویر اور بصری ابلاغ کے مختلف ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی سنگینی، ماحولیاتی ذمہ داری کی اہمیت اورپائیدار طرزِ عمل اپنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ جامعات کی ذمہ داری صرف کتابی علم فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ اور سماجی شعور کو پروان چڑھانا بھی ان کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اسٹوڈنٹس ویک کے تحت اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں طلبہ کو اپنی تخلیقات پیش کرنے، ان کی پذیرائی حاصل کرنے اور عوامی سطح پر اپنے کام کے اظہار کے ذریعے اعتماد پیدا کرنے کے قیمتی مواقع فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے علم اور تخلیقی صلاحیتوں کوماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عصرِ حاضر کے اہم چیلنجز سے نمٹنیکے لیے بروئے کار لائیں۔پروفیسر ڈاکٹر مجید اقبال نے شعب آرٹ اینڈ ڈیزائن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو تخلیقی کاموں کے متنوع مجموعے کو یکجا کرنے پر مبارک باددی۔ انہوں نے روایتی کلاس رومز سے آگے بڑھ کر عملی تجربات، تخلیقی جستجو اوراپنی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔کامسیٹس آرٹ گیلری کی کیوریٹر محترمہ فرح محمود رانا نے فنونِ لطیفہ کو عصرِحاضر کے ماحولیاتی مسائل سے جوڑنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا:موسمیاتی تبدیلی اب کوئی دور کا خدشہ نہیں رہی بلکہ ایک حقیقت ہے جو ہماریماحول کو تبدیل کر رہی ہے اور دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہے۔ا
بریکنگ نیوز
- ریکٹر کامسیٹس یوینورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر و دیگر شرکاء کے ہمراہ نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔
- کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ کی فوٹوگرافی پر مبنی نمائش کا انعقاد
- دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید
- پاکستانی وفد کی صدرِ ماریشس سے ملاقات؛ فکری و ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق
- ٹیکسلا بار کے انتخابات، صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد کی انتخابی مہم عروج پر
- پوٹھوہار پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال کا LTV/PSV ٹیسٹ کیلئے امیدوران کو بریفنگ
- پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، گاڑی کی تلاشی پر سید اکبر سے شراب برآمد،مقدمہ درج
- خالد نواز سدھر کا بانی کی بہنوں ممتاز دولتانہ کی رہائی پر مبارکباد
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 14نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں نظام کی بے حسی بے نقاب
- لاہور شاہی قلعے کے اکبری دروازہ کی 2 صدییوں بعد بحالی عوام کیلئے کھلنے کو تیار
- جڑانوالہ پیشی بھگت کر واپس جاتے 3 افراد مخالفین کی فائرنگ سے قتل
- زیادتی کوشش میں ناکامی اوباش نے کزن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی خاتون دم توڑ گئی
- پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ کی تقریب کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر (COO ) عمران خان کا دیگر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس میں فوٹو گرافی نمائش میں شرکت کی۔
- غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1437 ٹریفک حادثات 787افراد زخمی24
- گورنر پنجاب سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے گور نرز کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
